?️
سچ خبریں:نیدرلینڈ میں ایک زیر تعمیر مسجد کو ایک 40 سالہ حملہ آور نے آگ لگا دی۔
نیدرلینڈس میں اسلامی ایسوسی ایشن مغرب کےنائب صدر ، فرید حبیبی نے اناطولیہ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ شہر خاوڈا میں زیر تعمیر مسجد کی عمارت کو نذر آتش کردیا گیا جس میں ایک 40 سالہ شخص ملوث تھا ، اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے نیدرلینڈ کی اسلامی انجمن کے نائب صدر نے کہاکہ اس مسجد کی تعمیر تقریبا مکمل ہوچکی تھی تاہم اس اسلاموفوبیا حملے نے ہمیں شدید متاثر کیا اور پریشان کیا۔
فرید حبیبی نے مزید کہا کہ پولیس میں شکایت درج کی گئی ہے ، انہوں نے مزید کہاکہ پولیس نے اس واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے،درایں اثنا ڈچ پولیس نے بھی اعلان کیا کہ گذشتہ رات 03 بجے ایک چالیس سالہ شخص نے اس مسجد کو نذر آتش کیا۔
واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں مغربی ممالک میں اسلام دشمنی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے کہیں مسلمانوں پر حملے ہوتے ہیں تو کہیں ان کے مقدس مقامات کو نقصان پہنچایا جاتا ہے اور کہیں اسلام کے خلاف پروگنڈے کیے جاتے ہیں نیز بے گناہ مسلمانوں پر دہشتگردی کا الزام عائد کرکے انھیں گرفتار کر لیا جاتا ہے اوپر سے ستم ظریفی یہ ہے ان ممالک کی حکومتیں اسلامی مراکز پر حملہ کرنے والوں کو دہشت گرد تک کہنا گورا نہیں کرتی کیونکہ انھیں دہشت گرد صرف مسلمانوں ہی میں دکھائی دیتے ہیں جس سے ان ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کے اندر خوف وہراس دیکھنے کو ملتا ہے اور وہ ان تمدن یافتہ ممالک میں اپنے کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا روسی صدر پر سنگین الزام
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو
مئی
لاپیڈ ایران کے بارے میں بات کرنے جرمنی روانہ
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپیڈ آج اتوار 11
ستمبر
اسرائیلی دہشت گردی پر عالمی ردعمل، بیلجیم کے وزیر نے اسرائیل پر شدید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا
?️ 12 مئی 2021بیلجیم (سچ خبریں) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی
مئی
سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے تعلقات کی شرطیں؟
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:حالیہ مہینوں میں سعودی عرب کی طرف سے صیہونی حکومت کے
جولائی
شنیرا کا آسٹریلیا کی جیت پر خوشی کا اظہار
?️ 15 نومبر 2021کراچی ( سچ خبریں)سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم
نومبر
حزب اللہ نے رامات ایئر بیس کو نشانہ بنایا
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
ستمبر
سائنسدانوں نے شارک کی نئی قسم دریافت کر لی
?️ 17 فروری 2022ویلنگٹن(سچ خبریں) نیوزی لینڈ کے سائنس دانوں نے ایک اہم کارنامہ انجام
فروری
سعوی عرب اور ترکی میں بڑھتی کشیدگی
?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:ترک حکام نے سیاسی وجوہات کی بنا پر سعودی عرب میں
مارچ