سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے صنعاء میں فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے سے ملاقات اور گفتگو کی۔
المسیرہ چینل کی ویب سائٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدر الدین الحوثی نے آج اس ملک میں اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے احمد برکہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے صہیونی دشمن کے مقابلے میں فلسطینی قوم کی حمایت میں یمن کے ثابت قدم اور اصولی موقف پر تاکید کی۔
انصار اللہ کے سربراہ نے آزادی پسندوں کی انتقامی جنگ میں مزاحمتی مجاہدین بالخصوص جہاد اسلامی تحریک سے وابستہ جوانوں کے بہادرانہ موقف کی تعریف کی۔
مزید پڑھئے:یمنیوں کا فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمنی قوم فلسطینی قوم اور مزاحمت کو درکار ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے احمد برکہ نے بھی اس ملاقات میں فلسطینی قوم کی قوم اور رہبر انقلاب یمن کی جرأت مندانہ حمایت کو سراہا۔
قابل ذکر ہے کہ یمنی جو خود گزشتہ ایک دہائی سے ظلم و بربریت کا شکار ہیں، نے ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی:حزب اللہ اور انصاراللہ قدس کو آزاد کرانے آ رہے ہیں:ٹویٹر صارفین
یہاں تک کہ ایک بار یمنی عہدیداروں نے سعودی اتحاد سے کہا تھا کہ آؤ دونوں مل کر صیہونیوں سے لڑنے چلتے ہیں، انہیں بیت المقدس سے نکال باہر کر کے اپنے قبلہ اول اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کے چنگل سے نجات دلاتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور نیٹو کے جرائم عصر حاضر تک محدود نہیں ہیں
مارچ
سابق موساد اہلکاروں سمیت سیکڑوں صیہونی فوجیوں کا جنگ بندی کا مطالبہ
اپریل
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے کمانڈر پر صیہونیوں کا حملہ
نومبر
حکومتی اتحاد میں اختلافات‘ پیپلزپارٹی کا اظہار ناراضگی
مئی
چین کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں
جولائی
صیہونی حکومت کے ساتھ ترکی کا تنازع، سچائی یا سیاسی کھیل؟
نومبر
بائیڈن کا مشرق وسطیٰ کا دورہ فلسطینیوں کے خون کی پامالی ہے: پاکستانی عہدیدار
جولائی
سوڈان نے برطانوی سفیر کو کیا برطرف
اکتوبر