?️
سچ خبریں: شام کے صوبہ دیر الزور کے بعض مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اور اس ملک سے وابستہ کرد ملیشیا تیزی سے ایک دوسرے کو فوجی سازوسامان دے رہے ہیں اور شامی فوج کے مخالف علاقوں میں تعینات ہو رہے ہیں۔
شام کے صوبہ دیر الزور میں شامی فوج کے زیر کنٹرول علاقوں اور امریکہ اور اس ملک سے وابستہ کرد ملیشیا کے زیر قبضہ علاقوں میں موجود کراسنگ پوائنٹس پر مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے جو فوجی اور سکیورٹی الرٹ جیسی ہے۔
دیر الزور (مشرقی شام) میں موجود مقامی ذرائع نے اسپوٹنک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ الرٹ اور فوجی کشیدگی امریکی فوج کے بھاری فوجی سازوسامان کی وجہ سے ہے، جسے اس نے دریائے فرات کے اطراف کے علاقوں میں منتقل کر دیا ہے جس کے مقابلہ میں شامی فوج اور اس سے منسلک فورسز موجود ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران، امریکی دہشت گردوں نے دیر الزور ریف میں اپنے غیر قانونی اڈوں پر بہت زیادہ فوجی اور لاجسٹک سامان منتقل کیا، جن میں سے آخری وہ فوجی قافلہ تھا جو آج کونیکو کے علاقے میں داخل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں امریکی اڈوں پر ہونے والے حملے میں 8 فوجی زخمی:پینٹاگون کا اعتراف
ان ذرائع نے مزید کہا کہ کرد عناصر نے 500 سے زائد فوجی گاڑیاں، جن میں امریکی ساختہ بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں، صوبہ الحسکہ کے شہر قامشلی سے عکیدات، البصیرہ، الشحیل، العزب اور آئل فلیڈ کے قصبوں میں منتقل کیں۔
واضح رہے کہ دیر الزور کے مشرق میں واقع آئل فیلڈ میں غیر قانونی امریکی اڈہ ہے،ان ذرائع کے مطابق اس علاقے میں امریکی لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹر اور ڈرونز بہت زیادہ پرواز کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ کونیکو گیس فیلڈ میں داعش مخالف نام نہاد بین الاقوامی اتحاد کی افواج بھی گشت کر رہی ہیں، دیر الزور کے شمال میں واقع اس آئل فلیڈ میں بھی ایک اور امریکی غیر قانونی فوجی اڈا ہے۔
مزید پڑھیں: شام میں امریکی فوج کے حملے میرے حکم پر ہوئے:بائیڈن
قابل ذکر ہے کہ امریکیوں نے کرد کرائے کے فوجیوں کے تعاون سے گزشتہ دنوں دیر الزور میں اپنے اڈوں پر فوجی مشقیں کیں جس کے بعد بعض مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرد عناصر نے شامی فوج کے زیر کنٹرول دیہاتوں پر حملہ کرنے کے لیے اپنی افواج کو تیار کر لیا ہے۔
تاہم شامی فوج اور سرکاری ذرائع نے اس خبر پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے لیکن دمشق نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ شام کے مشرق اور شمال مشرق میں امریکہ اور کرد علیحدگی پسند کرائے کے فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی اور قبضہ ہے جسے ختم ہونا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
ترکی اور اسرائیل کے تعلقات علاقائی سلامتی کے لیے اہم ہیں:ترک صدر
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:ترک صدر نے یہ بتاتے ہوئے کہ انقرہ اور تل ابیب
دسمبر
یمنیوں نے بائیڈن کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں امریکی
جنوری
پیپلز پارٹی کا میئر کراچی کے انتخاب کیلئے نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ
?️ 13 مئی 2023کراچی 🙁سچ خبریں) کراچی میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے
مئی
کورونا سے متعلق ڈاکٹر فیصل سلطان کا اہم بیان
?️ 26 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے
فروری
غزہ ایک "انسانی تباہی” کے دل میں تباہی اور امید کے لیے پکار رہا ہے
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے غزہ کے تقریباً 40 فیصد
اکتوبر
صیہونی حملہ سے نابلس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: شہاب خبررساں ایجنسی نے مغربی کنارے میں واقع نابلس میں
ستمبر
الیکٹرانیک مشین ہی انتخابات کو شفاف کو بنا سکتی ہے
?️ 13 ستمبر 2021فیصل آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر
ستمبر
یوکرین میں 2014 میں حکومت کی تبدیلی ایک بغاوت تھی: ایلون مسک
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:ارب پتی اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے یوکرین میں
فروری