?️
وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دینے کے بعد، صہیونی حکومت نے ایک نیا پروپیگنڈا
عالمی سطح پر غزہ میں جاری نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف شدید مذمت اور وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دینے کے بعد، صہیونی حکومت نے ایک نیا منصوبہ بنایا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، نیتن یاہوکی تقریر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے براہِ راست قابض علاقوں میں نصب کیے گئے اسپیکرز کے ذریعے نشر کی جائے گی۔
روزنامہ معاریو کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم کے دفتر نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کے مختلف مقامات پر اسپیکرز نصب کریں تاکہ جمعہ کی سہ پہر نیتن یاہوکی تقریر سنائی جا سکے۔ تاہم اسرائیلی فوجی ذرائع نے اس فیصلے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کارروائی سے فوجیوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگا کیونکہ انہیں حماس اور اسلامی جہاد کے حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اسی دوران، اسرائیل نے نیویارک میں ایک وسیع میڈیا مہم بھی شروع کی ہے، جس میں حماس مخالف پیغامات اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر اور ٹائمز اسکوائر کے قریب بڑے بل بورڈز پر دکھائے جا رہے ہیں۔ ان بورڈز پر موجود کوڈ اسکین کرنے سے ایک ویب سائٹ کھلتی ہے جس میںوالیسطوفان الاقصیٰ” آپریشن کی جھلکیاں شامل ہیں۔
لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ تمام پروپیگنڈا غزہ میں دو سال سے جاری تباہ کن جنگ اور فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر شہادتوں کو نہیں چھپا سکتا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک کم از کم 65 ہزار 502 فلسطینی شہید اور 167 ہزار 376 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، بھوک اور محاصرے کے باعث 442 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی تفتیشی کمیٹی نے اپنی حالیہ رپورٹ میں پہلی بار باضابطہ طور پر اسرائیل کے اقدامات کو نسل کشی قرار دیا ہے۔ دنیا بھر میں بڑھتے مظاہرے، سیاسی دباؤ اور معاشی بائیکاٹ اس بات کا ثبوت ہیں کہ صہیونی حکومت تیزی سے تنہائی اور نفرت کا شکار ہو رہی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
شہباز شریف کا شیشپر گلیشیئر سے پانی کے اخراج سے ہونے والی تباہی پر ہنگامی اقدامات کا حکم
?️ 8 مئی 2022ہنزہ (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے شیشپر گلیشیئر سے پانی کے
مئی
پاکستان کے وزیر دفاع: نیتن یاہو ایک عفریت اور انسانیت کے لیے باعثِ شرم ہے
?️ 14 مئی 2026 سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع نے صہیونی حکومت کے وزیراعظم کے
مئی
مفتاح اسماعیل کا عمران خان کو بڑا چیلنج
?️ 5 مئی 2022کراچی(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو بڑا چیلنج کرتے
مئی
توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد
?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ
مارچ
غزہ کی پٹی پر ہونے والے غیر انسانی حملے
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے کہا کہ غزہ کی
فروری
چین کی نظر میں امریکہ کی اصلی مشکل
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج امریکی معاشرے
مئی
صیہونی وزات جنگ کی حالت زار
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی مظاہرین نے مسلسل دوسری رات بھی صیہونی وزارت جنگ
دسمبر
منفرد کردار کے وقت آپ کو کاپی کرتا ہوں، منیب بٹ کا منوج باجپائی سے مکالمہ
?️ 18 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار منیب بٹ کی بھارتی فلم ساز و
مئی