سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں کی ایک بڑی تعداد نے قابض فوج کی حمایت سے عبرانی سال نو کے بہانے آج صبح مسلسل دوسرے روز بھی مسجد الاقصی کے صحنوں پر حملہ کیا۔
آج صبح مسلسل دوسرے دن صیہونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے عبرانی سال نو کے آغاز کے بہانے صہیونی فوج کی حمایت سے مسجد الاقصی کے صحنوں پر حملہ کیا، فلسطینی نیوز ویب سائٹ شہاب کے مطابق صیہونی آبادکاروں کے پہلے گروہ کے مسجد الاقصی کے صحنوں میں داخل ہونے سے قبل قابض حکومت کے فوجی دستوں کی ایک بڑی تعداد مسجد کے صحنوں میں مختلف مقامات پر تعینات تھی۔
رپورٹ کے مطابق مسجد میں آباد کاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے صیہونی فوجیوں میں سے کچھ نے یہودی پادریوں کے کپڑے پہن رکھے ہیں،دوسری جانب درجنوں فلسطینی مرد و خواتین جنہیں مرابطین اور مرابطات (مسجد الاقصیٰ کے محافظ) کے نام سے جانا جاتا ہے، صبح کی نماز کے بعد سے ہی مسجد اقصیٰ میں موجود ہیں اور بیت المقدس کو یہودیانے کی صیہونی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے نیز مسلمانوں کے قبلۂ اول کی حفاظت کرنا اپنی ذمہ دار سمھتے ہوئے اسے اپنے لیے باعث فخر قرار دتیے ہیں ۔
یاد رہے کہ فلسطینی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بھی القبلی مسجد میں دھرنا دے کر بیٹھ گئی ہے اور نعرے لگا کر آباد کاروں اور قابض پولیس کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ متعدد صیہونی فوجیوں کو مسجد القبلی کے نزدیک والی مساجد کے اوپر تعینات کیا گیا ہے اور متعدد صہیونی ڈرون مسجد اقصیٰ پر پرواز کر رہے ہیں۔