?️
سچ خبریں:ایک لبنانی اسٹریٹجسٹ نے مزاحمتی تحریک کے محور سے تعلق رکھنے والی ویب سائٹس کو بندکرنے میں امریکہ کے اہداف کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس کاروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں ایک نیا فتنہ کھڑا ہونے والاہے۔
امریکہ نے حال ہی میں مشرق وسطی میں مزاحمتی تحریک کے محور سے وابستہ ذرائع ابلاغ کے خلاف نیا مخالفانہ مؤقف اپنایا ہے جس کے تحت امریکی محکمہ انصاف نے ایک بیان جاری کیا جس میں اسلامی نشریاتی یونین کے زیر استعمال 33 ویب سائٹس اور عراق میں کتائب حزب اللہ سے متعلق تین ویب سائٹوں پر پابندی عائد کردی گئی جو کہ اظہار رائے کی آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے، تاہم امریکی محکمہ انصاف نے اپنے اس اقدام کا جواز پیش کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیاجس میں یہ دعوی کیا گیا کہ مختلف ویب سائٹوں کو بلاک کرنے اور امریکی کاروائی قانون کے مطابق تھی اس لیے انھوں نے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی تھی۔
امریکیوں نے جن ویب سائٹوں کو بند کیا ہے ان میں العالم ، المسیری ، النبا ، الفرات ، کربلا ، اللؤلؤ ، الکوثر ، النعیم ، فلسطین الیوم ،آفاق،الاشراق،المعلومہ، اورالمسار الاولی شامل ہیں،امریکی محکمہ انصاف کے اس اقدام نے علاقائی رد عمل کو ہوا دی۔
اس سلسلے میں المسیرہ چینل کے تعلقات عامہ نے اس چینل کی سائٹ کو بند کرنے کے امریکی حکومت کے حالیہ اقدام سے متعلق ایک بیان جاری کیاجس میں کہا گیا کہ المسیرہ کی ویب سائٹ کو مسدود کرنے کا کوئی جواز نہیں ہےنیز اس سلسلے میں لبنانی ممتاز اسٹریٹجسٹ اور تجزیہ کار امین حطیط نے بھی اپنے ایک تجزیہ میں لکھا کہ خطے میں مزاحمتی تحریک کے محور سے وابستہ ویب سائٹوں کو مسدود کرکے امریکہ نے اپنے ایجنڈے میں تین اہم اہداف رکھے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کا پہلا مقصد گذشتہ مہینوں کے دوران خطے میں امریکیوں کی متعدد اور اسٹریٹجک شکستوں کو مزاحمتی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ منظر عام پر آنے سے روکنا ہےاس لیے کہ امریکی بخوبی واقف ہیں کہ خطے اور دنیا میں عوام کو ان ناکامیوں کے بارے میں معلوم ہونے کے ان کے لیے سنگین نتائج برآمد ہوں گے،امریکہ کا دوسرا مقصد خطے میں نئی حکمت عملیوں کے نفاذ کے لئے گراؤنڈ تیار کرنا ہے، امریکیوں نے خطے کے مختلف ممالک کو غیر مستحکم کرنے کے لئے متعدد منصوبے اور منظرنامے وضع کیے ہیں اور یہ بات واضح ہے کہ ان منظرناموں کے نفاذ کے بعد ابتدا میں میڈیا کو خاموش کرنے کی ضرورت ہوگی، ایسا لگتا ہے کہ اس خطے میں امریکیوں کی طرف سے ایک نیا فتنہ اٹھنے جارہا ہے ۔
لبنانی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ امریکہ نےاس فتنے کو چھپانے کے لئے مزاحمتی میڈیا کے خلاف کاروائی کی، امریکہ کا تیسرا مقصد انتقام لینا ہوسکتا ہے،در حقیقتامریکی خطے میں متعدد دھچکوں کا سامنا کرنے کے لئے مزاحمتی میڈیا کو مورد الزام قرار دیتے ہیں لہذا انہوں نے مزاحمت سے وابستہ ویب سائٹوں کو بند کرنا ایک طرح کا انتقام سمجھا۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کی سیاست کا محور معرکہ فساد اور انتشار، ہمارا ترقی ہے۔ احسن اقبال
?️ 28 دسمبر 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا
دسمبر
مزاحمتی تحریک کی صلاحیتوں نے صہیونی حکومت کو حیران کر دیا:جہاد اسلامی
?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن خالد البطش
اگست
امریکی فضائیہ ناکارہ اور کمزور ہو چکی ہے: ہیریٹیج
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: 2022 میں امریکی فوجی طاقت کے انڈیکس پر اپنی تازہ
اکتوبر
اسرائیلی سیوریج میں اس بار نامعلوم تکنیکی نقائص
?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت صحت کی رپورٹ میں حکومت کے سیوریج سسٹم
جولائی
یمن کا اسرائیل کے ناواتیم بیس پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے تاکید کے
نومبر
"امل” اور حزب اللہ کے بغیر اہم فیصلے برداشت نہیں کیے جا سکتے: لبنانی وزیر
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیر انتظامی ترقی فادی مکی نے المیادین سے
اگست
کیا اسرائیل ایران کے خلاف فوری اور وسیع ردعمل کرے گا؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے
اکتوبر
اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم
?️ 7 مارچ 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے اسلحہ برآمدگی کیس میں
مارچ