مزاحمتی تحریک نے صیہونیوں اور تکفیریوں کی جارحیت کے مقابلے میں لبنان کا دفاع کیا: لبنانی رکن پارلیمنٹ

مزاحمتی

?️

سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے رکن نے اس ملک میں مزاحمتی تحریک کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس تحریک نے صیہونی حکومت اور تکفیری دہشت گردوں کی جارحیت کے مقابلے میں لبنان کا دفاع کیا۔
المنارچینل کی رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ میں "مزاحمت سے وفاداری” دھڑے کے رکن حسن فضل اللہ نےاس ملک کے دفاع میں مزاحمتی تحریک کے کردار کے بارے میں بات کی، رپورٹ کے مطابق لبنانی رکن پارلیمنٹ نے اپنے خطاب میں کہاکہ مزاحمت نے صیہونی حکومت اور تکفیری دہشت گردوں کی جارحیت کے مقابلے میں لبنان کا دفاع کیا،انھوں نے کہا کہ درحقیقت، مزاحمت نے لبنانی حکومت کی حمایت کی۔

فضل اللہ نے مزید یاد دلایاکہ مزاحمتی تحریک نے ہمیشہ لبنانی حکومت کے دائرہ کار میں اور اس کے قوانین کے احترام کے ساتھ کام کیا ہے، لبنان میں انتشار پیدا کرنے کی بعض بیرونی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اس انتشار اور خانہ جنگی کی طرف نہیں گئے جس کی ملکی اور غیر ملکی جماعتوں نے تیاری کی تھی۔

اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں انہوں نے لبنانی عدلیہ کی جانب سے بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے معاملے کو سنبھالنے کے طریقے پر تنقید کی اور کہاکہ بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے معاملے کو سیاست پر انحصار کرنے کے بجائے حقیقت پسندی اور انصاف کے ذریعہ آگے بڑھایا جانا چاہیےلیکن بدقسمتی سے ایسا ہوا نہیں ۔

مشہور خبریں۔

سام سنگ کا اے آئی ٹیکنالوجی والے گھریلو آلات پر کام شروع

?️ 6 اپریل 2024سیئول: (سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اپنے گھریلو برقی آلات میں

جانسن انتظامیہ کے اخلاقی اسکینڈل کا انکشاف

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:بورس جانسن کی حکومت کے ارکان کے اخلاقی سکینڈل کے بعد

5 ماہ میں بینکوں کی غیر سرکاری شعبے میں 2 ہزار 200 ارب روپے کی سرمایہ کاری

?️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) بینکوں نے رواں مالی سال کے ابتدائی

سازشوں کا مقابلہ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے:یمن

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے یمنی عوام کے

میں پوٹن کے بارے میں اپنے ریمارکس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا : بائیڈن

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:  امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے

وزیراعظم کی جانب سے سیکیورٹی معاملات سے متعلق خصوصی کمیٹی کی تشکیل

?️ 23 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سیکیورٹی معاملات کے پیش نظر وزیراعظم  عمران خان

کئی دہائیوں سے جیل جان بولٹن کی منتظر

?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن،

ٹرمپ کیا چاہتے ہیں، کوئی نہیں جانتا:برطانوی اخبار

?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے