?️
سچ خبریں:اسرائیل میں شائع ہونے والی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ اماراتی کمپنی GAAC نے افغانستان کے ہوائی اڈوں کا انتظام اسرائیلی سکیورٹی کمپنی اے آر چیلنجز کو سونپ دیا ہے۔
صیہونی اخبار ہارٹیز کے چیف ایڈیٹر Aluf bennکے ذاتی صفحہ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اے آر چیلنجز سکیورٹی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر رفیع سیلا نے ہارٹیز کے چیف ایڈیٹر کے ساتھ ایک انٹرویو میں افغانستان کے ہوائی اڈوں کے انتظام میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل کی شراکت اور تعاون کے حوالے سے بہت اہم مسائل اٹھائے۔
رفیع سیلا نے اس انٹرویو میں کہا کہ سکیورٹی کمپنی اے آر چیلنجز نے دو سال پہلے سے بحرین، متحدہ عرب امارات، مراکش اور سوڈان کی مختلف کمپنیوں کے ساتھ قریبی تعاون شروع کر رکھا ہے نیز اس کا متحدہ عرب امارات کے ہولڈنگ G42 کے ساتھ انتہائی سنجیدہ تعاون جاری ہے، یاد رہے کہ اے آر چیلنجز اماراتی جی 42 کمپنی کی مرکزی کنسلٹنٹ اور پارٹنر ہے اور اس کے ہولڈنگ کے تمام معاہدوں کی پیروی شراکت داری میں کی جاتی ہے۔
اسرائیلی کمپنی اے آر چیلنجز کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اس انٹرویو میں باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ اے آر چیلنجز لمیٹڈ کے اسرائیلی تکنیکی ماہرین، GAAC کمپنی کے ساتھ تعاون کے ذریعے، اس وقت افغانستان کے ہوائی اڈوں کے انتظام میں براہ راست شامل ہیں اور کابل، ہرات، قندھار اور مزار شریف کے ہوائی اڈوں پر کنٹرول اور اسکریننگ کے کام انجام دے رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
جنوبی لبنان کی صورتحال سے صہیونیوں میں خوف و ہراس
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان میں عوام کی واپسی کو صہیونیوں
جنوری
امریکہ اور پاکستان عملی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اب تک امریکہ اور پاکستان کے مابین تعلقات سرد
مئی
سجل علی، عدنان صدیقی سمیت دیگر کو سول اعزازات سے نواز دیا گیا
?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی، سینئر اداکار
مارچ
پیوٹن کا حالیہ دورہ چین کیسا رہے گا؟
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس ملک کے صدر
مئی
ایران کے صدارتی انتخابات اور اسلام دشمن طاقتوں کی ناکام سازشیں
?️ 29 جون 2021(سچ خبریں) ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں آیت اللہ ابراہیم رئیسی
جون
ملکی سالمیت میں افواج کلیدی کردار ادا کررہی ہیں: چیف جسٹس
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا
فروری
جیل میں قید سابق سعودی ولی عہد کی سنگین صورتحال
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ سابق سعودی ولی
جنوری
چینی ویکسین کے حوالے سے محققین کی اہم تحقیق
?️ 19 جولائی 2021استنبول (سچ خبریں) چینی کمپنی سائنو ویک کی تیار کردہ کوویڈ 19
جولائی