?️
سچ خبریں:لبنان میں باخبر ذرائع نے نئی حکومت کے قیام کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اس ملک کی حکومت کی تشکیل کو روک رہا ہے کیونکہ وہ سعد الحریری کے وزیر اعظم بننے کے مخالف ہے۔
لبنان میں باخبر ذرائع نے البنا اخبار کو بتایا کہ اس ملک میں نئی حکومت کا قیام اور نئی کابینہ کی تشکیل ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جس کی بنیادی وجہ غیر ملکی مداخلت ہے، لبنانی اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اصل مسئلہ سعد الحریری کے وزیر اعظم کی سعودی عرب کی مخالفت ہےجس کی وجہ سے سعد الحریری نئی حکومت کے قیام کا اعلان کرنے سے گریزاں ہیں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ انھیں متعدد بحرانوں کا سامنا کرنا پڑے جس کے لیے انھیں ذاتی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔
البنا کے مطابق یہی وجہ ہے کہ نگراں وزیر اعظم (سعد الحریری) بین الاقوامی اور علاقائی حالات کے بہتر بنانے کو ترجیح دیتے ہیں ، وہ اب جوہری معاملے پر ایران کے ساتھ امریکی مغربی مذاکرات کے نتائج پر خوش ہیں کہ اس کے بعد امریکہ اور سعودی عرب کا ایران کے ساتھ تناؤ کم ہوگا اور لبنان کو اس کے مثبت نتائج سے فائدہ ہوگا۔
لبنان کے سابق وزیر غسان عطا اللہ نے البنا کو بتایا کہ سعد الحریری مجوزہ کابینہ کو متعارف کروانے کے لئے بیرون ملک کے اشارے کا انتظار کر رہے ہیں جو خطے میں کچھ خاص مسائل اور تبدیلیوں سے متعلق ہیں جبکہ لبنان دن بدن تباہ ہوتا جارہاہے، عطا اللہ نے نئی کابینہ تشکیل دینے میں سعد الحریری کی تاخیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتنا وقت ضائع کرنے کے لئے کس کو جوابدہ ٹھہرایا جا رہا ہے؟ کیا یہ سچ ہے کہ لبنان ان کی خواہشات کا یرغمال ہے؟
یادرہے کہ پچھلے موسم گرما کے بعد سے لبنان میں حکومت نہیں ہے، جب بیروت کی بندرگاہ میں بڑے اور تباہ کن دھماکے ہوئے تھے اس وقت اس ملک میں حسن دیاب کی حکومت تھی جنہوں نے دھماکے اور دباؤ میں اضافے کے بعد استعفیٰ دے دیا ،اس کے بعدآج تک لبنانی پارلیمانی جماعتوں نے نئی حکومت پر اتفاق نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ بیروت واقعے کے بعد تیار المستقبل پارٹی کے رہنما اور لبنانی سابق وزیر اعظم سعد الحریری 22 اکتوبر 2020 کو لبنانی حکومت کی تشکیل کے لئے منتخب ہوئے، تاہم وہ اب تک اپنی کابینہ کو حتمی شکل دینے اور خود کو ملک کا نیا وزیر اعظم بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دہشتگردی پر خاموشی افسوسناک ہے: علی ظفر
?️ 12 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے
مئی
ٹرمپ کا ایران کے مسئلے میں سفارتی حل پر زور!
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور صیہونی ریاست کے
جون
غزہ اور جنین کی جنگ میں کوئی فرق نہیں ہے: اسرائیلی فوج
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں جنین کیمپ پر حملے میں حصہ
مئی
صہیونی ویب سائٹ کا حزب اللہ کی صلاحیتیوں کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:اس وقت جبکہ تل ابیب نے حزب اللہ کے خلاف پروپگنڈے
جولائی
اسرائیل کا غزہ میں ہسپتالوں کو تباہ کر نے کا سلسلہ جاری
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: اکتوبر 2023 میں غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی نسل
جنوری
امریکہ اپنے تمام فوجی اور فوجی ساز و سامان یورپ سے واپس لے جائے: روس
?️ 18 فروری 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ماسکو میں امریکی
فروری
حامد خان کا 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلا تحریک شروع کرنے کا اعلان
?️ 21 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف رہنما اور سپریم کورٹ بار
اکتوبر
سلمان خان کی نئی ویڈیو سے مداح تشویش میں مبتلا
?️ 30 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور شہناز گِل کے درمیان
جنوری