عمران خان کیخلاف فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق کوئی اشارے نہیں ملے: برطانوی وزیر خارجہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق لکھے گئے برطانوی ارکان اسمبلی کے خط پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے عمران خان کے فوجی ٹرائل سے متعلق کوئی اشارے نہیں ملے۔

واضح رہے کہ 20 کے قریب برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے 16 اکتوبر کو عمران خان کے خلاف ممکنہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف برطانوی حکومت کو خط لکھ کر اسے رکوانے کا مطالبہ کیا تھا۔

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے جوابی خط میں ان اراکین پارلیمنٹ کو یہ یقین دیا کہ ہم باقاعدگی سے پاکستان میں اعلی سطح کے حکام سے اس طرح کے امور سے متعلق رابطے میں ہیں۔

ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ مجھے بھی پاکستان میں آزادی اظہار رائے اور حزب اختلاف کے اجتماعات پر پابندی پر تشویش ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی امور دیکھنے والے اپنے ایک وزیر سے بھی یہ کہا ہے کہ ان معاملات کے حوالے سے دورہ پاکستان کے دوران بات کریں۔      

ڈیوڈ لیمی کے مطابق دورہ پاکستان کے بعد وہ اپنے اس وزیر کو ہدایت دیں گے کہ وہ آپ کو بھی اپنے دورے سے متعلق پاکستانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں کا احوال بتائیں۔

برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پاکستان کی پارلیمنٹ نے دی، جو پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ہم اس نکتے پر بہت واضح ہیں کہ آزاد عدلیہ ہی جمہوریت میں دیگر اداروں کا احتساب کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ آج امریکی کانگریس کے ارکان نے صدر بائیڈن کو ایک اور خط لکھ کر عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے پر میزائل حملہ

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے گرین زون

سائنسدانوں کی شہد کی مکھی سے متعلق اہم تحقیق

?️ 25 نومبر 2021لندن (سچ خبریں) سائنسدانوں پر مشتمل بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم نے شہد

عام انتخابات کب ہوں گے آصف زرداری نے بتا دیا۔

?️ 11 مئی 2022کراچی (سچ خبریں)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور روس کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،روس یوکراین تنازعہ پر گفتگو

?️ 6 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی وزیرخارجہ  نے اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلی فون

عالمی عدالت انصاف میں صیہونی حکومت کے خلاف شکایات کی صف میں ایک اور ملک شامل

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: رفح پر اسرائیل کے حملوں میں توسیع کے بعد لیبیا

امریکی ایوان نمائندگان نے دی 1.15 ٹریلین ڈالر کے فوجی بجٹ کی منظوری 

?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے مقامی وقت کے مطابق بدھ کے

امریکہ میں 6 سالہ افغان بچے کی درد ناک موت

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:سی بی سی نیوز نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ

حماس نے اسرائیل پر کیسے حملہ کیا؟ امریکی اخبار کا انکشاف

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن 2007 سے غزہ پر حماس کے کنٹرول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے