?️
سچ خبریں:لبنان میں پچھلے کچھ دنوں سے 14 مارچ تحریک والے ایران کی جانب سے لبنان کو ایندھن دیے جانے کے خلاف ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں ، ذرائع نے سمیر جعجع کی پارٹی کے قریبی افراد کے ہاتھوں 20 لاکھ لیٹر پٹرول کی ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دی ہے۔
رائے الیوم انٹر ریجنل اخبار کی ویب سائٹ کے مطابق ایک طرف لبنانی عوام ایندھن کے گہرے بحران سے دوچار ہیں اور یہ بحران ان کی زندگی کو مختلف پہلوؤں سے متاثر کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف ملک کے مختلف حصوں میں ایندھن اور منشیات کی ذخیرہ اندوزی کی نئی خبریں ہر روز سننے کو ملتی ہیں۔
تاہم جس چیز نے حال ہی میں لبنانی عوام کو حیران کیا وہ یہ ہے کہ لبنانی داخلی سکیورٹی فورسز نے سمیر جعجع کی سربراہی میں لبنانی طاقت پارٹی کے قریبی افراد کے ہاتھوں تقریبا 20 لاکھ لیٹر پٹرول ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف کیا۔
لبنانی مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ، لبنانی سکیورٹی فورسز نے جعجع پارٹی کے رہنما ابراہیم الصقر کو گرفتار کیا جو زحلہ کے علاقے میں زیر زمین گودام میں تقریبا 20 لاکھ لیٹر پٹرول ذخیرہ کرنے میں ملوث ہے، لبنان کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے اٹارنی جنرل نے ابراہیم الصقر کی گرفتاری کا حکم دیا تھا ، اور کچھ رپورٹوں میں اشارہ کیا گیا ہے کہ ابراہیم الصقر کے بھائی مارون الصقر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 0 2 ملین لیٹر پٹرول مبینہ طور پر 38 ٹینکوں میں ذخیرہ کیا گیا تھا جن میں سے ہر ایک میں تقریبا 50000 لیٹر پیٹرول آسکاتاہے،تاہم بعد کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ لبنانی طاقت نامی پارٹی جو سعودی عرب اور مغرب کی اتحادی جماعت ہے ، کے رہنما ابراہیم الصقر کے بھائی مارون الصقر ذخیرہ اندوزی کے ذمہ دار تھے۔
تاہم جب حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے لبنان میں ایندھن لے جانے والے ایرانی بحری جہازوں کی نقل و حرکت کے آغاز کے بارے میں بات کی تو سمیر جعجع اور 14 مارچ کی تحریک کے دیگر ارکان نے ایران سے لبنان میں ایندھن کی درآمد کو آڑے ہاتھوں لیا ۔
مشہور خبریں۔
یوکرین میں متنازعہ قانون اور اس کے ملکی اور بین الاقوامی نتائج
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کی جانب سے متنازعہ "اینٹی
جولائی
بائیڈن کی مقبولیت میں کمی میں ایک بار پھر ریکارڈ بیٹ
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:ایک نئے سروے کے مطابق بائیڈن کی مقبولیت میں ہونے والی
نومبر
آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف سب سے مقبول جماعت
?️ 23 جولائی 2021مظفرآباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات کے انعقاد کے میں
جولائی
پاکستان کی سیکیورٹی کے فیصلے قوم کرے گی، کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں، دفتر خارجہ
?️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کو ملنے
دسمبر
بھارت نے ہردس کشمیریوں پر ایک مسلح فوجی مسلط کررکھا ہے:کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 12 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی
اپریل
10دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان گرین لائن کا افتتاح کریں گے
?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا
دسمبر
صوبہ سندھ میں کورونا کی تازہ صورتحال باعث تشویش ہے: مراد علی شاہ
?️ 13 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں
اپریل
ایران میں آئی فون کے کئی ماڈلز کی درآمد پر عائد پابندی ختم
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایرانی حکومت کی جانب سے آئی فون 14، 15 اور
اکتوبر