?️
سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے اس ملک کے شہر طرابلس میں صیہونی حکومت کے ایک جاسوس کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔
لبنانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے شہر طرابلس کے انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ نے صہیونی دشمن کے ساتھ تعاون کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
لبنانی اخبار الاخبار نے اس سلسلہ میں لکھا ہے کہ اس شخص کو گرفتار کرنے کے بعد ایک خصوصی گروپ نے اسے سکیورٹی فورسز کے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ کی عمارت میں واقع انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا جس کے بعد تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ شخص ان میں سے ایک ہے جو سوشل میڈیا اور واٹس ایپ کے ذریعے صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کی طرف راغب کرنے اور صیہونیوں کے جال میں پھنسانے والے گروہوں کا شکار ہوتے ہیں۔
ایسا لگتا ہے کہ طرابلس انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کے پاس دوسرے لوگوں کی بھی فہرست موجود ہے اور یہ ادارہ ان کی نگرانی کر رہا ہے،یاد رہے کہ عام طور پر یہ محکمہ دوسرے سرکاری سکیورٹی اداروں سے الگ ہٹ کر اور کرائے کے فوجیوں کے معاملے میں مزاحمتی تحریک کے سکیورٹی ادارے کے خصوصی تعاون سے کام کرتا ہے، قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی لبنان میں متعدد صیہونی جاسوس گرفتار کیے جاچکے ہیں جنہیں نوکریں کی لالچ دے کر جاسوسی کے جال میں پھنسایا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوج کا نیا سربراہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ بینی گانٹز نے اسرائیلی فوج کے چیف آف
ستمبر
سعودی عرب کے ایک مبلغ کے خاندان والوں پر سفری پابندی
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی حکام غیر قانونی طور پر ممتاز اسلامی مبلغ سلمان العودہ
مئی
فلسطین کے حامیوں نے برطانوی دفتر خارجہ کا داخلی راستہ بند کیا
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: انگلستان میں فلسطین کے حامیوں نے صیہونی حکومت کو ہتھیار
جولائی
سلیوان کا سعودی عرب کا دورہ بے نتیجہ رہا
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ہفتے کے روز
مئی
ٹرمپ انتظامیہ میں غنڈوں کی کابینہ
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: گزشتہ نومبر کے اوائل میں، امریکی صدارتی انتخابات سے
فروری
حماس نے مصر کے جنگ کے خاتمے کے منصوبے کو قبول کیا
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:انگریزی زبان کی ایک اشاعت نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف
دسمبر
مقبوضہ جموں وکشمیر: مزید 4کشمیری مسلمانوں کی املاک ضبط ، 2نوکریوںسے برطرف
?️ 11 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
اپریل
عراق میں تحلیل شدہ بعث پارٹی کی بحالی کے لیے امریکہ اور ترکی کی خفیہ سرگرمیاں
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ایک عراقی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور ترکی،
فروری