قومی یوم مزاحمت پر یمنیوں  کے وسیع پیمانے پر مظاہرے

یمنیوں 

🗓️

سچ خبریں:یمنیوں نے اس ملک کے صوبوں کے مرکزی چوکوں میں وسیع تعداد میں موجودگی کے ساتھ ایک بار پھر غاصبوں اور جارحین کے خلاف مزاحمت کے جاری رہنے پر تاکید کی۔

المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنیوں نے اس ملک کے دارالحکومت صنعاء اور دیگر صوبوں میں درجنوں چوکوں میں جمع ہو کر قومی یوم مزاحمت کے موقع پر مظاہرے کیے۔

واضح رہے کہ امریکی پالیسیوں کے خلاف نعرے والے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے یمنی عوام نے اس ملک کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت کی مذمت کی۔

یمن میں انصاراللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے اپنے خطاب کے دوران اس ملک کے عوام سے کہا کہ وہ یمن کے استحکام کی آٹھویں سالگرہ اس ملک کی تمام سڑکوں اور چوکوں میں بڑی تعداد میں اکٹھے ہو کر ایک ساتھ منائیں اور دنیا کو یہ بتا دیں کہ ہم اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔

المسیرہ کے رپورٹر کے مطابق صنعاء کے باشندے کی بڑی تعداد میں باب الایمان چوک میں جمع ہوئے اور سعودی جارحیت کے خلاف ملک کی مزاحمت کی حمایت میں نعرے لگائے نیز صعدہ صوبے میں بھی قومی یوم مزاحمت کی یاد میں شارح اسکوائر میں یمنیوں کی بڑی موجودگی کا مشاہدہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ یمن کے صوبوں تعز، إب، البیضاء، الجوف، المحویت، ذمار، مأرب، الضالع اور حجہ کے عوام نے بھی ان صوبوں کے مرکزی چوکوں میں جمع ہو کر جارحین اور غاصبوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے پر تاکید کی۔

مشہور خبریں۔

موجودہ دور کی جنگ ارادوں کی جنگ ہے:ایرانی صدر

🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ آج کے

کیا غزہ پر دوبارہ حملہ ہوگا ؟

🗓️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: یونی بین میناچم نے اس حوالے سے اپنی ویب سائٹ

لبنان کے خلاف صیہونی منصوبہ

🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:لبنان کے عسکری امور کے تجزیہ کار نے کہا کہ لبنان

عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

🗓️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف (پی ٹی

قازقستان کی حکومت کا نوجوانوں پر اعتماد، مستقل وزراء کی چھٹی

🗓️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:قزاقی سیاسی ماہر عادل کائوکن اف نے قزاق حکومت میں نئی

ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب

🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:ٹرمپ کے ایرنی ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل جانے

مراد سعید کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید

🗓️ 6 نومبر 2021مانسہرہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر مراد سعید نے سندھ حکومت پر کڑی

بلوچستان: کورونا کیسز میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی

🗓️ 16 مئی 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے