?️
سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ ایٹمی معاہدے کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے ایران اور امریکہ اور ایران کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
قطری وزیر خارجہ محمد عبد الرحمن آل ثانی جواس وقت عراق میں ہیں ، نے العہد چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عراق کے داخلی امور ، خطے خصوصا ایران اور دنیا کے جوہری پروگرام کے بارے میں بات کی انہوں نے عراق کے بارے میں شروع میں ہی کہا کہ یہ ملک بہت سارے بحرانوں اور خطرات سے گذرا ہے جن میں سب سے اہم مسئلہ داعشی دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا تھا اور اب لوگوں کے مطالبات اور خدشات کو دور کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق اپنے پڑوسیوں اور پورے خطے سے الگ ملک ہے ، اس کا پس منظر ، آبادیاتی ساخت اور نسلی اور مذہبی تنوع عراق کی ایک انوکھی مثال ہے جسے عراقی اقتدار کی بحالی کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
محمد عبد الرحمن آل ثانی نے یہ بھی کہا کہ قطر غیر ملکی مداخلت کے بغیر عراقی کی تمام داخلی جماعتوں کے مابین بات چیت کی حمایت کرتا ہے اور تمام دھڑوں کو فرقہ وارانہ نقطہ نظر کے بجائے قومی نظریہ کے ساتھ بات چیت میں حصہ لینا چاہئے، قطری وزیر خارجہ نے اپنے انٹرویو کے دوسرے حصے میں ایران جوہری معاہدے اور اپنےملک کی ثالثی کی کوششوں کے معاملے پر توجہ دیتے ہوئے کہاکہ ابھی تک قطری حکومت کی جانب سے ایران اور امریکہ کو قریب لانے کے لئے کوئی منصوبہ بندی یا اقدام نہیں کیا گیاہے اور ہم اس نقطہ نظرسے اس مسئلے کو دیکھتا ہیں کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بحران قطر یا خطے کے کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے اور کوئی بھی اس سلسلے میں تناؤ بڑھانا نہیں چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ اور ایران جوہری معاہدے پر واپس آجائیں اور پھر ایران اور خطے کے ممالک کے مابین علاقائی مذاکرات کی بنیاد بنائیں ،ہم ایرانی حکومت کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں اور دونوں ممالک کے مابین ایک مثبت ماحول پیدا کرنے کے لئے مشاورت کررہے ہیں جو جوہری معاہدے میں واپسی کے ساتھ ساتھ علاقائی مذاکرات کے سلسلہ میں بھی جاری ہے، انھوں نے مزید کہا کہ علاقائی مذاکرات کی ضرورت ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر قطر کے امیر نے بار بار بین الاقوامی اجلاسوں میں زور دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
دہشتگردانہ حملے میں فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے
?️ 1 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق
جولائی
ترکی کی حکمراں جماعت میں زبردست پھوٹ؛عرب میڈیا کی رپورٹ
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکی میں رجب طیب اردگان
مارچ
امریکہ اور اسرائیل کے جنگ کے بعد غزہ کے بارے میں مذاکرات
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ Axios نے امریکی حکام کے حوالے سے خبر
دسمبر
حضورؐ کی تعلیمات ہی ترقی کا بہترین ذریعہ ہیں: وزیراعظم
?️ 6 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل
جنوری
اسٹاک مارکیٹ میں 400 پوائنٹس کا اضافہ
?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف کی جانب سے زرتبادلہ کی شرح میں
ستمبر
غزہ کے صحافیوں کو جلانا فاشسٹ جنگی جرم ہے: مزاحمت
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں صحافیوں کے خیموں
اپریل
شام میں داعش کی بربریت؛ چار دن میں کم از کم 100 افراد قتل
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ داعش نے
دسمبر
گورنر خیبر پختونخوا کی حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی سپلائی پر مبینہ پابندی کی مذمت
?️ 11 ستمبر 2025پشاور: (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حکومت پنجاب
ستمبر