?️
سچ خبریں:ایک صیہونی جنرل نے عرب اور مسلم ممالک کی اسرائیلیوں سے نفرت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے شائقین نے اپنے رویے سے ثابت کیا کہ ان کے اور عرب حکومتوں کے طرز عمل کے درمیان بہت بڑا فرق ہے جنہوں نے ہمارے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
دنیا بھر کی عرب اور مسلم اقوام کی فلسطینی عوام اور مسئلہ فلسطین کے ساتھ یکجہتی میں شدت آنے کے ساتھ ساتھ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں صیہونی قبضے کو مسترد کیے جانے کے بعد ایک اسرائیلی جنرل نے کہا کہ مختلف عالمی عہدیداروں کی شاندار تقاریر اور شاندار تقریبات سے قطر میں ہونے والا ورلڈ کپ نے اسرائیل کے ساتھ متعدد عرب ممالک کے سجھوتہ کرنے کے اقدام کے بارے میں عرب ممالک کی عوام کی حقیقی رائے اور نظریے کو ظاہر کردیا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معماول پر لانے کے معاہدوں کی بنیادیں متزلزل اور ناہموار ہیں۔
قابض حکومت کی ملٹری انٹیلی جنس سروس (امان) میں فلسطینی شاخ کے سابق سربراہ میخائیل میلشٹائن نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں ورلڈ کپ کے آغاز کو ایک ہفتہ سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد اسرائیلیوں کی اجتماعی یاد میں جو تصاویر اب بھی باقی ہیں وہ فلسطینی پرچم لہرانے والے عرب ممالک کے شائقین اور قطری شہریوں کی طرف سے اسرائیلی صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کی تصاویر ہیں جس میں جب انہیں یہ پتا چلتا ہے کہ ان کا انٹرویو کرنے والا رپورٹر اسرائیلی ہے تو اپنی نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہیں، اس طرح کے واقعات صیہونی متعدد حلقوں اور رائے عامہ میں بہت تشویشناک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قطر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نارملائزیشن کی طرف عربوں کے نقطہ نظر کی واضح تصویر ہے کیونکہ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران اسرائیلی سڑکوں پر جب عرب اقوام سے ملتے ہیں تو ان لوگوں کے رویے سے معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیل کے بارے میں ان کی حکومتوں اور ان کے رویے میں کتنا فرق ہے۔
زیادہ تر عرب دانشور اور اقوام اسرائیل سے نفرت کرتے ہیں اور اسرائیلیوں کو ثقافتی یا سماجی تقریبات میں داخل ہونے سے روکتے ہیں، وہ عربوں کی اس قلیل تعداد پر بھی اپنے غصے کا اظہار کرتے ہیں جو سیاحوں کے طور پر اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) کا سفر کرتے ہیں،صہیونی جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ نے اسرائیلیوں کو یہ سمجھایا کہ ایک بڑی دیوار ہے جو ایک نیا مشرق وسطیٰ بنانے یا عرب دنیا کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی ان کی کوششوں میں رکاوٹ ہے، اب اسرائیل اپنے پاس موجود آدھے بھرے کپ سے ہی خود کو تسلی دے سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خلیج فارس کے ممالک نیز مصر، اردن اور مراکش کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات قائم کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے، تاہم اسرائیل ان تعلقات کو عرب معاشروں میں منتقل کرنے میں ناکام رہا ہے جس کی بنیادی وجہ حالیہ برسوں میں پیدا ہونے والے سیاسی حالات ہیں، جن کا مرکز (اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو مسترد کرنے کا ذریعہ) ایران ہے، اس صیہونی سکیورٹی عہدہدار نے مزید کہا کہ بعض عرب ممالک اپنے مفادات اور روایتی ممنوعات کے سائے میں ہم سے بات چیت سے انکار کرتے ہیں جن کی بنیاد پر وہ فلسطین کے حل تک پہنچنے سے پہلے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو درست نہیں سمجھتے، موجودہ حالات میں عرب ممالک فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے بالخصوص مسجد اقصیٰ کے حوالے سے حساس ہیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئی اسرائیلی کابینہ کو کم از کم مستقبل قریب تک فلسطین کی موجودہ صورتحال اور عرب حکومتوں کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنے کا علم ہونا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی میڈیا میں سید حسن نصراللہ کی تقریر کی وسیع کوریج
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے میڈیا نے لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل
فروری
جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے میں تاخیر کی وجوہات:امریکی تحقیقاتی ادارہ
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:جنرل سلیمانی کی شہادت نے امریکہ کو سکھایا کہ ایران غیر
ستمبر
غزہ سے مزاحمتی محور کی عملی حمایت پر فلسطینی گروہوں کی تعریف
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے کل تل ابیب میں یمن کے
ستمبر
ایران پر عائد پابندیوں کا پڑوسی ممالک پر اثر
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: مغرب اور امریکہ کے دوہرے رویے پر تنقید کرتے ہوئے
اکتوبر
ترکی کے عراق میں کتنے فوجی اڈے اور فوجی چھاونی ہیں؟
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: کرد سکیورٹی کے ماہر اور تجزیہ کار ہوکر الجاف کا
جون
فلسطینی نومولود بچوں کی شہادت انسانی حقوق کے ٹھکیداروں کے منھ پر طمانچہ
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اضافے
فروری
ہند۔پاکستان جنگ میں اسرائیلی ہتھیاروں کا اہم رول
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: معاشی اخبار "کالکالیست” کی ایک رپورٹ کے مطابق، گزشتہ کئی
مئی
اداکارہ حریم فاروق نے اپنا مقام بنانے کے لیے کیا مشکلات برداشت کیں؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ والدین باہر
اگست