سچ خبریں:فلسطینی استقامتی گروپ نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی مخالف کارروائیوں کو مبارکباد پیش کی کہ جن کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا ۔
اس حوالے سے فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانون نے کہا ہے کہ مقبوضہ شہر قدس میں ہونے والی شہادتوں کی کارروائیوں نے نیتن یاہو کی انتہائی سیکیورٹی کابینہ کو چیلنج کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان نے واضح کیا کہ یہ کارروائیاں یروشلم کے خلاف جارحیت میں اضافے اور مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع کے حوالے سے قابضین کے حالیہ فیصلے کا ردعمل ہیں۔
اس حوالے سے فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے ترجمان طارق عزالدین نے کہا کہ مقبوضہ القدس کی مبارک کارروائیوں نے ایک بار پھر قدس کے باسیوں کی طاقت اور استقامت کو ظاہر کیا ہے۔
اسلامی جہاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ کارروائیاں فلسطینی قوم کے خلاف قابضین کے جرائم، قدس کے مکینوں کے مکانات کی تباہی اور نابلس اور فلسطینی قیدیوں کے خلاف قابضین کے جرائم کا جواب تھے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں سرد ہتھیاروں سے صیہونیوں کے خلاف دو کارروائیاں ہوئیں جس کے نتیجے میں ایک صیہونی فوجی ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔