فٹبال ورلڈ کپ کے ٹنیٹوں میں ایک رات گزارنے کی قیمت

ورلڈ کپ

?️

سچ خبریں:قطر میں2022 کے فٹ بال ورلڈ کپ میں فیفا کے پرتعیش خیموں میں ایک رات قیام کی قیمت 350 پاؤنڈ ہے۔
فیفا نے حال ہی میں قطر کے الخور علاقے میں ایک خیمہ شہر کی نقاب کشائی کی ہے جو ٹورنامنٹ میں فین ولیج کے تجربے کے حصے کے طور پر قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے شائقین کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، یاد رہے کہ نومبر سے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے قطر میں ہوٹلوں اور رہائش کی محدود گنجائش کی وجہ سے بیڈوئن ٹینٹ کا استعمال شاید کسی بھی شائقین کے لیے سب سے سستی رہائش ہے جو اپنے ملک کی ٹیم کا مقابلہ قریب سے دیکھنا چاہتا ہے۔

عام اور سادہ خیموں میں قیام کی قیمت کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے جو 200 ڈالر سے زائد ہے لیکن لگژری ٹینٹ، ایک خاص تجربے کے طور پر جو ٹریول ٹینٹ میں ٹھہرنے سے بھی آگے ہے اور کسی 5 اسٹار ہوٹل سے کم نہیں، فٹ بال کے شائقین کے لیے خاص ہے۔ اگر وہ ان خیموں میں رہنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو اس کی قیمت 350 پاؤنڈ فی رات ہوگی۔

قطری تنظیم میں رہائش کے سربراہ عمر الجابر جو ایک ماہ تک جاری رہنے والے ایونٹ کی منصوبہ بندی کی نگرانی کررہے ہیں،نے تقریباً تین ماہ قبل کہا تھا کہ وہ فٹ بال ورلڈ کپ کے شائقین کے لیے ایک ہزار خیمے لگانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جن میں20 فیصد متعدد سہولیات کے ساتھ لگژری خیمے ہوں گے جو شائقین کے لیے ہوں جو سونے کی جگہ کے لیے کم بجٹ پر نہیں ہیں بلکہ صحرا میں رہنے اور زندگی کا تجربہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

پاکستان کے پہلے گرین یورو کا باضابطہ اجرا کردیا گیا

?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے پہلے گرین یورو کا باضابطہ اجرا

کیا امریکہ غزہ کے پناہ گزینوں کو قبول کرے گا ؟

?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سابق مندوب نکی ہیلی نے منگل کو فاکس

بلوچستان میں بم حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید

?️ 26 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں فرنٹیئر کور

صہیونیوں کے 5 بڑے چیلنج/ اسرائیلی فوج کسی جنگ میں داخل ہونے کو تیار نہیں

?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:نئے مرحلے میں صیہونیوں کو درپیش بہت سے اندرونی اور بیرونی

اسرائیلی پالیمانی انتخابات،ہر بار دہرائی جانے والی باطل سیریز

?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیل کے چوتھے پارلیمانی انتخابات ختم ہوچکے ہیں اور ووٹوں کی

صیہونی حکومت کی معیشت کے لئے متحدہ عرب امارات کا خوش آمدید

?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں:     ابوظہبی میں صیہونی حکومت کے سفیر امیر ہائیک نے

رفح پر حملے کے بارے میں نیتن یاہو کا بیان

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ غزہ کی

جرمنی صیہونیوں کے شانہ بشانہ

?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:جرمن وزارت داخلہ نے مغربی ایشیاء میں کشیدگی بڑھانے اور لبنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے