فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا سلسلہ جاری

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوج کی مسلسل جابرانہ کارروائیوں کی خبر دی ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوج کی مسلسل جابرانہ کارروائیوں کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں سیلوان بستی پر حملہ کرکے ایک فلسطینی شہری کے گھر کو تباہ کردیا جس کے بعد صیہونی حکومت کے فوجیوں نے دعویٰ کیا کہ اس گھر کے پاس تعمیراتی اجازت نامہ نہیں ہے۔

فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اس خاندان کے افراد پر حملہ کرکے انہیں زدوکوب کرکے گھر سے نکال دیا، یاد رہے کہ اس گھر کی تباہی کے بعد ابو سنینا کے خاندان کے تمام افراد بے گھر ہو گئے،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ خاندان 15 سال سے اس گھر میں مقیم تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں ایک فلسطینی کا مکان تعمیر کی اجازت نہ لیے جانے کے بہانے تباہ کر دیا تھا، یاد رہے کہ صیہونی من مانے طریقے سے بنائے ہوئے اپنے قوانین کے بہانے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمارکر ہے ہیں جس کا مقصد فلسطینیوں ان کی سرزمین سے بے دخل کرنا ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری صیہونیوں کے اس اقدام کے خلاف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

مقبوضہ زمینوں میں شہریوں کے ٹیکس خرچ پر تنقید

🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:آئرش حکومت نے اپنی ٹیکس آمدنی کا 4.2 ملین یورو آئرش

اسرائیل کی نفسیاتی فوج پر ایک ٹریلین کا خرچ 

🗓️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو

دمشق میں بم دھماکہ

🗓️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:شام کے دار الحکومت دمشق میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے

پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو تمام شہروں سے پرامن احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

🗓️ 23 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی

صیہونیت اور اس کے اتحادیوں کی دہشت گردانہ نوعیت ثابت ہوچکی ہے: فلسطینی مجاہدین

🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی مجاہدین تحریک نے انقلاب اور عالمی استکبار سے وابستہ

سعودی عرب کا یوکرین جنگ میں ثالثی کے لیے تیاری کا اعلان

🗓️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ماسکو میں ریاض کےOPEC+ کے

میڈیا اور غزہ جنگ کی غبار؛کیمروں سے مارے جانے والے فلسطینی

🗓️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی آج بھی مغرب کے سجائے ہوئے ہولوکاسٹ کے دسترخوان

عازمین حج کو فائزر ویکسین لگایا جائے گا

🗓️ 2 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت نے پہلے مرحلے میں فائزر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے