فلسطینیوں کی معاشی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ

?️

سچ خبریں:مغربی ایشیا اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیےاقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے فلسطینی اتھارٹی کی خوفناک معاشی صورت حال سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی مالی امداد کم ہوتی جا رہی ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر دی وینس لینڈ ٹور نے خبردار کیا ہے کہ مالی بحران نے فلسطینی اتھارٹی کو تباہی کے مقام پر پہنچا دیا ہے، اسرائیل فلسطین تنازع پر اپنی ماہانہ رپورٹ میںوینس لینڈ نے اقوام متحدہ کے 15 رکنی ادارے کو بتایاکہ اقوام متحدہ سمیت فلسطین کو چندہ دینے والوں کی مالی مدد حالیہ برسوں میں مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے یروشلم پوسٹ کو بتایا کہ اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ پی اے کا بجٹ خسارہ تقریبا 800 ملین ڈالر ہےجو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریبا دوگنا ہےجبکہ پی اے کی بینکوں سے قرض لینے کی صلاحیت بھی ختم ہو چکی ہے۔

اقوام متحدہ کے سفارت کار نے صہیونی حکومت کی فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے افراد کو ماہانہ امداد بند کرکے فلسطینی اتھارٹی کو سزا دینے کی پالیسی کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے لیےیہ عمل سامان کی ماہانہ کلیئرنس سے لاکھوں امریکی ڈالر کی منتقلی میں کٹوتی کرتا ہے۔

اسی مناسبت سے وینس لینڈ نے صہیونیوں اور فلسطینیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کی مالی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اپنی پالیسیوں میں اصلاح کریں، قبل ازیں تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی نے رام اللہ میں محمود عباس کی صدارت میں ایک اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ پی اے کو ایک سخت مالی محاصرے کا سامنا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مس کنڈکٹ کی شکایات کا سامنے کرنے والے

شام سے ملحقہ ترکی کی سرحد پر دھماکہ؛3 ترک فوجی ہلاک

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی نے اعلان کیا ہے کہ شام سے ملحقہ اس ملک

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے دفاع کے لیے حماس اور اسلامی جہاد کا مطالبہ

?️ 6 جون 2024سچ خبریں: حماس اور اسلامی جہاد تحریک نے آج مبینہ فلیگ ڈے

ترقیاتی منصوبوں میں گرین بیلٹس کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ مریم نواز

?️ 21 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقیاتی

نیتن یاہو کو حزب اللہ کے جنگ میں داخل ہونے کا خوف

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن کے مطابق اسرائیل نے گذشتہ رات اپنے فیصلوں

چین کا امریکہ کو دو ٹوک جواب

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:چین نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی تجارتی مذاکرات کی موجودگی

حملہ آوروں کو جواب دینے کے لیے تمام استقامتی آپشنز موجود ہیں: اسلامی جہاد

?️ 12 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے خان یونس پر میزائل حملے

جنگ کے 74ویں روز تل ابیب سے راکٹوں کی بارش دشمن کی شکست کا ثبوت

?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ڈپٹی سکریٹری جنرل محمد الہندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے