فلسطینی تجزیہ کار کی عالمی برادری سے مسجد ابراہیمی پر اسرائیلی اقدامات روکنے کی اپیل 

اسرائیلی

?️

فلسطینی تجزیہ کار کی عالمی برادری سے مسجد ابراہیمی پر اسرائیلی اقدامات روکنے کی اپیل 

فلسطینی تجزیہ کار فرحان علقم نے اسرائیل کی جانب سے الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے اندرونی صحن پر قبضے کی کوششوں کو خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مؤثر مداخلت کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے توسیع پسندانہ اقدامات کا مقصد فلسطینی شناخت کو مٹانا اور مقدسات اسلامی پر مکمل کنٹرول قائم کرنا ہے۔

فرحان علقم کے مطابق اسرائیلی فیصلہ فلسطینیوں پر دباؤ بڑھانے اور مسجد ابراہیمی میں ان کی موجودگی محدود کرنے کی منظم پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی خاموشی نے قابض قوت کو مزید جری بنا دیا ہے جس کے نتیجے میں یهودی سازی کے منصوبوں میں تیزی آ رہی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ مسجد ابراہیمی کے موجودہ حالات فلسطینیوں کی وسیع شرکت اور بین الاقوامی سطح پر مضبوط سفارتی موقف کے متقاضی ہیں۔ ان کے بقول، عالمی رائے عامہ فلسطینی مؤقف سننے کے لیے زیادہ تیار ہے، اس لیے اس مسئلے کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

سیاسی تجزیہ کار سلیمان بشارت نے بھی اسرائیلی اقدام کو شہرک سازی کے منصوبے کی انتہا قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان سرگرمیوں کا مقصد صحنِ مسجد پر مکمل قبضہ اور تقسیم زمانی و مکانی کی خلاف ورزی ہے۔ ان کے مطابق، اسرائیل سینکڑوں تاریخی، مذہبی اور ثقافتی مقامات کو اپنے کنٹرول میں لے کر فلسطینی اسلامی تشخص کو بدلنے کی منظم کوشش کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

شہباز شریف نے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی

?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ

آرمی چیف ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے

?️ 10 مئی 2021کابل(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے ایک

مقبوضہ جموں وکشمیر،بھارت میں 6 ماہ میں 3ہزار سے زائد گھر مسمار ، 27ہزار لوگ بے گھر

?️ 23 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

ہتھیار کنٹرول کرنے کے بین الاقوامی نظام کی تباہی کا ذمہ دار امریکہ ہے:شمالی کوریا

?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:شمالی کوریا نے امریکہ کو ہتھیاروں کے کنٹرول کے بین الاقوامی

وکی کوشل کو شادی سے قبل دھمکی

?️ 2 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں ماہ میں رشتہ ازدواج

ہم یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے لیے کام کر رہے ہیں: اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی

?️ 18 مئی 2022سچ خبریں:  یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ

پیوٹن کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: روسی صدر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اس

تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی بھارتی جیل میں وفات پاگئے

?️ 5 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے