?️
سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے فلسطینی گروپوں سے داخلی تقسیم کو ختم کرنے کے لئے فوری اور سنجیدہ بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا۔
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے (کل) پیر کو رام اللہ میں فتح انقلابی کونسل کی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے اجلاس میں سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا،عباس نے کہا کہ مضبوط قومی اتحاد کے ساتھ ہم داخلی محاذ کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں نیز فلسطینی عوام کے واحد قانونی نمائندے کی حیثیت سے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی حمایت کریں گے۔
انہوں نے فلسطینی قومی مفاہمت کے حصول کے لئے کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا نیز فتح اور حماس کی تحریکوں ، فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ممبران اور اسلامی جہاد سے مطالبہ کیا کہ وہ تقسیم کے خاتمے کے لئے فوری طور پر چوبیس گھنٹے کے اندرسنجیدہ بات چیت میں حصہ لیں۔
القدس العربی اخبار کے مطابق عباس نے فلسطینی عوام اور اس کے مقصد کے خلاف چیلنجوں اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر سطح پر قومی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہم مصر ، اردن ، قطر ، دیگر برادر ممالک اور عالمی برادری میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں،اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے سلسلہ میں ہمارا مستقل رابطہ ہے۔
انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے توسط سے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بار بار کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے قانونی ادارہ ہے،ان کے بقول یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں پائے جانے والے فرق کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکا ہے۔
مشہور خبریں۔
ریشم کی چنگچی پر’تینوں موج کراواں’ کی ویڈیو وائرل
?️ 12 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ ریشم کی حال ہی میں
جنوری
مقبوضہ علاقوں کے راستے کھولنے کے دعوے جھوٹے
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: قریب تین ماہ سے مقبوضہ فلسطین کی طرف سے غزہ
مئی
صنعا کا سعودی اتحاد کو انتباہ
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: یمن کے عبد الملک العجری نے کہا کہ
دسمبر
فدان: نیتن یاہو کی تخریب کاری کا امکان ہے
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے حماس کی طرف سے ٹرمپ کے
اکتوبر
السنوار کے پیغامات کا تجزیہ
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اور شہید اسماعیل ھنیہ
ستمبر
سعودی عرب کی صیہونی مخالف کاروائی
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ والہ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب
جون
اردگان کا جولانی کے ساتھ ایک نیا معاہدہ
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے دعویٰ کیا کہ انہوں
فروری
مولانا فضل الرحمٰن نےکارکنوں کو اسلام آباد کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی
?️ 17 اکتوبر 2025 ڈی آئی خان: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا
اکتوبر