فلسطینوں کا شہید بچوں کی قبروں پر اجتماع

شہید

🗓️

سچ خبریں:حال ہی میں صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کے اہلخانہ اور متعدد دیگر افراد نے ان بچوں کے مزار پر اکٹھے ہو کر قاتل صیہونی حکومت کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
پانچ شہید فلسطینی بچوں کے اہل خانہ اور لواحقین نیز غزہ کے عوام نے جبالیا میں پانچ شہید فلسطینی بچوں کے مزار پر اجتماع کیا ا اور غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جارحیت کے دوران فلسطینی بچوں کو خاک و خون میں غلطاں کئے جانے کی شدید مذمت کی، واضح رہے کہ تیرہ سالہ جمیل ایہاب نجم، چار سالہ جمیل نجم الدین نجم، سولہ سالہ حامد حیدر نجم، سترہ سالہ محمد صلاح نجم اور چودہ سالہ نظمی فائز ابو کرش وہ فلسطینی بچے اور نوجوان ہیں جو غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی حالیہ وحشیانہ جارحیت میں شہید ہوئے۔

ان شہید فلسطینی بچوں کے اہل خانہ اور لواحقین نے جبالیا میں ان بچوں کے مزار پر اجتماع کیا اور زور دے کر کہا کہ غاصب صیہونی حکومت ہمیشہ بچوں کو خاک و خون میں غلطاں کرتی رہی ہے اس لئے اس غاصب حکومت کے خلاف عالمی اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی کئے جانے کی اشد ضرورت ہے۔

ان شہید فلسطینی بچوں کے لواحقین نے اسی طرح غاصب صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے والی مزاحمتی تحریک کے تئیں اپنی حمایت پر زور دیا اور اس غاصب نیز مجرم صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے جانے پر زور دیا،یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے 5 اگست 2022 کو غزہ کو مسلسل پچپن گھنٹے جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں دسیوں فلسطین شہید ہوئے جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں جبکہ جہاد اسلامی فلسطین کا ایک اعلی کمانڈر بھی شہید ہوا۔

 

مشہور خبریں۔

مجھ پر تشدد و زیادتی کے ذمہ رانا ثنا اللہ یا موجودہ حکومت نہیں

🗓️ 28 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ مجھ پر

شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر امریکی حملہ

🗓️ 25 اگست 2022سچ خبریں:امریکی قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس نے شام کے

یمن پر حملے کے بارے میں ٹرمپ کا پیغام

🗓️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ جنگ کے دوران یمن کئی بار امریکی حملوں کا

قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں: اسرائیلی ذرائع

🗓️ 26 ستمبر 2021 سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سیاسی ذرائع نے حماس کے ساتھ

گوگل میں صیہونیوں کی خدمات

🗓️ 2 ستمبر 2022سچ خبریں:     صہیونی فوج کے ساتھ کمپنی کے معاہدے کے خلاف

جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا محرم کے حوالہ سے بھارتی حکام سے مطالبہ

🗓️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و

روس کا مغرب کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کا کوئی ارادہ نہیں: سینئر روسی سینیٹر

🗓️ 12 جون 2023سچ خبریں:فیڈریشن کونسل کی سربراہ ویلنٹینا ماتوینکو نے کہا کہ یوکرین میں

امریکہ اسرائیل کو بغیر کسی وجہ کے ہتھیار دیتا ہے

🗓️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے رکن، جنہوں نے فلسطینیوں کو مارنے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے