سچ خبریں:صیہونی قبضے کے خلاف فلسطینی حامی گروپ اور یہودی آج صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دورہ لندن کے خلاف احتجاج کریں گے۔
برطانوی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ نیتن یاہو تکنیکی، اقتصادی اور فوجی تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے لندن آئیں گے جبکہ یہ ملاقات مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونیوں کے تشدد کی لہر اور اس سال میں اب تک 89 فلسطینیوں کی شہادت نیز نیتن یاہو حکومت کے انتہا پسند ارکان کی جانب سے اشتعال انگیز اور نسل پرستانہ بیانات کے باوجود ہو رہی ہے۔
فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مہم چلانے والی ٹیم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو برطانوی حکام سے ملاقات کے لیے جمعہ کے روز لندن آرہے ہیں جبکہ نیتن یاہو کی حکومت فلسطینی عوام کے خلاف سفاکانہ نسل پرستی کی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے لہذا اس وقت فلسطینیوں کو ہماری یکجہتی کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔
فلسطین کا حامی گروپ، فرینڈز آف الاقصیٰ سمیت دیگر کے تنظیموں کے ساتھ جمعہ کو لندن کی ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کرے گا نیز صیہونی قبضے کے خلاف برطانوی یہودیوں کی تحریک نعمود گروپ نے بھی جمعہ کو ڈاوننگ اسٹریٹ میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے کی کال دی ہے۔
اس گروپ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ہم نیتن یاہو کے لے سرخ قالین نہیں بچھائیں گے ، درایں اثنا لندن میں مقیم یہودیوں کا ایک اور گروپ جمعہ کو نیتن یاہو حکومت کی عدالتی نظام کی متنازعہ اصلاحات کے خلاف احتجاج کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، یاد رہے کہ نیتن یاہو نے ایک ٹیلی ویژن تقریر میں، اپنے خلاف مظاہرے کرنے والوں اور عدالتی قانون میں اصلاحات کے متنازعہ منصوبے کی مخالفت کرنے والوں خبردار کیا اور کہا کہ ہم ذمہ داری کے ساتھ عدالتی اصلاحات کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مشہور خبریں۔
یحییٰ السنوار عارضی جنگ بندی کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں؟
دسمبر
خلیج تعاون کونسل کے ممبر ممالک ایران کے ساتھ تعلقات قائم کریں: قطر
اکتوبر
جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور
مارچ
موساد کے 15 جاسوس ترکی میں گرفتار
اکتوبر
نیتن یاہو نے وزیر اعظم کے دفتر میں رکھی ہوئی اہم دستاویزات کو غائب کرادیا
جون
سعودی اتحاد کی یمن جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری
اپریل
کیا امریکی صدراتی امیدواروں کے درمیان ایک اور مناظرہ ہوگا؟ ٹرمپ کیا کہتے ہیں؟
ستمبر
کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات: 11 یو سیز میں سے 7 پر پیپلز پارٹی، 4 پر جماعت اسلامی کامیاب
مئی