?️
سچ خبریں:بجلی اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے پیرس نے اپنی تاریخی یادگاروں بشمول ایفل ٹاور کی روشنیاں وقت سے پہلے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اے ایف پی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس شہر کے حکام نے اعلان کیا کہ یوکرین جنگ کے اثرات اور روس کے خلاف عائد پابندیوں کے باعث بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے ایفل ٹاور سمیت اس ملک کی تاریخی عمارتوں کی بجلی مقررہ وقت سے پہلنے بند کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس فیصلے سے پیرس شہر کی زیادہ تر تاریخی یادگاریں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے اندھیرے میں ڈوب جائیں گی جو روشنی کے شہر کی سیر کرنے والے لاکھوں سیاحوں کے لیے مایوس کن ہو گا،یاد رہے کہ ایفل ٹاور جو عام طور پر صبح ایک بجے تک روشن رہتا ہے اور ہر گھنٹے میں ایک بار سفید روشنی سے چمکتا ہے، اب مقررہ وقت سے پہلے اس میں اندھیرا چھا جائے گا۔
پیرس کے میئر این ہڈالگو نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اسٹریٹ لائٹنگ کو برقرار رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ توانائی کے زیادہ سے زیادہ کم استعمال” کے منصوبے کا ہدف توانائی کی کھپت کو 10% تک کم کرنا ہے جو 10 ملین یورو کی بچت کرکے بڑھتے ہوئے اخراجات کے نقصان دہ اثرات کو کم کر سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
عراقی حزب اللہ کے میزائلوں سے بھی صیہونیوں کو خطرہ
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:ایک مغربی اخبار نے عراق کےاسلامی مزاحمتی گروپ نجباء کی میزائل
جون
72 فیصد صہیونی غزہ جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کے خواہاں
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ 72 فیصد
دسمبر
اردن میں ناکام بغاوت کے پیچھے سعودی-اسرائیلی اتحاد کا خفیہ منصوبہ
?️ 7 اپریل 2021(سچ خبریں) اسرائیلی اخبار یدیعوت احارنوت نے اردن کے معتبر ذرائع کے
اپریل
وزیر اعظم نے سیالکوٹ واقعے پر پارلیمان میں بحث کرانےکا فیصلہ کرلیا
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے پر اہم
دسمبر
تائیوان چین کے ساتھ ممکنہ جنگ جیت جائے گا!
?️ 13 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک کا دعویٰ ہے کہ اس نے اس
جنوری
عالمی بینک کو اشیا کی قیمتوں میں بڑی کمی کی توقع
?️ 28 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) عالمی بینک نے توقع ظاہر کی ہے کہ عالمی
اپریل
صیہونی ماہر کا حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی ماہر نے حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے
اکتوبر
برطانوی وزیر خارجہ کا دورۂ چین ملتوی،وجوہات؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: بلومبرگ خبر رساں ادارے نے برطانوی وزیر خارجہ کے دورہ
جولائی