فاتح کمانڈروں کے خون کا بدلہ خطے سے امریکہ کی بے دخلی اور صیہونی حکومت کی تباہی ہے: عراقی مزاحمتی تحریک

امریکہ

?️

سچ خبریں:عراق کی عصائب اہل الحق تحریک کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کی تباہی اور خطے سے امریکہ کی بے دخلی کو مزاحمتی کمانڈروں کے خون کا بدلہ لینے کا واحد راستہ قرار دیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عصائب اہل الحق تحریک کے سکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے تہران میں منعقد ہونے والی فتح کے کمانڈرز جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر خطاب کے دوران شہیدسلیمانی پر حملے کو ملت اسلامیہ پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان کو اس حملے کا بدلہ لینے کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید کمانڈروں کا انتقام عراق سے امریکی افواج کے انخلاء اور صیہونی حکومت کی تباہی کو قرار دیا، شیخ الخزعلی نے مزید کہا کہ امریکی عراقیوں کودھوکہ دے رہے ہیں اور صیہونی حکومت کی سلامتی کے لیے اس ملک میں رہنا چاہتے ہیں اور یہاں اپنی فوجی موجودگی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراقی عوام 2012 میں ایک بار امریکی قابضین کو اپنی سرزمین سے نکال باہر کرنے میں کامیاب ہوئے تھے اور اس بار بھی اس جنگ میں ان کی فتح ہوگی،یادرہے کہ الخزعلی نے گزشتہ ہفتے کے روز بغداد میں لاکھوں عراقیوں کی ریلی میں تقریر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عراقی عوام قبضے کو قبول نہیں کر سکتے اور امریکی دہشت گرد افواج کو اپنی روانگی کے لیے مقررہ وقت کے بعد نئے سال میں جلد از جلد ملک سے نکل جانا چاہیے۔

 

مشہور خبریں۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شبوا صوبے کو القاعدہ کے حوالے کرنے کے خواہاں

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: عسکری ذرائع نے ہفتے کے روز یمن کے شبوا صوبے

ذوالفقار جونیئر کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جرمن فیسٹیول میں شرکت سے انکار

?️ 19 جولائی 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستانی آرٹسٹ، فلم

وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو واپس بلا لیا

?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ  سہیل آفریدی نے پشاور بیوٹیفیکیشن منصوبے کا افتتاح کردیا

?️ 17 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمد سہیل آفریدی نے صوبائی دارالحکومت پشاور کی عظمت رفتہ

غزہ میں صیہونی صحافیوں کے قتل پر ٹیونس کے باشندے ناراض

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: ٹیونس کے شہریوں نے غزہ میں حکومت کی طرف سے

شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:مشرقی شام میں اس ملک کی سب سے بڑی تیل فیلڈ

جنوبی پنجاب میں حکومت نے اپوزیشن کو دعوت دی

?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے حکومت نے اپوزیشن

امریکہ اسرائیل کے خلاف یمن کی کاروائیوں کا جواب کیوں نہیں دے رہا؟

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے اس بات پر زور دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے