سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی غیر ملکی تیل کمپنیوں کو ان ممالک سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمنی مسلح افواج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی تیل کمپنیوں کو وہاں سے نکلنے کا موقع دے رہی ہے کیونکہ امریکی سعودی جارحین جنگ بندی کی پابندی نہیں کرتے جو یمنی قوم کو اس کے تیل کی دولت کو استعمال کرنے کا حق دیتی ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمنی قوم کو ان کی آمدنی کے ذرائع سے محروم کرنے پر اصرار کرتے ہیں تو خدا کی مدد سے ہماری مسلح افواج انہیں بھی ان کی آمدنی کے ذرائع سے محروم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
درایں اثنا یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے بھی ایک بیان میں یمن کی مسلسل ناکہ بندی اور سعودی عرب نیز اس کے اتحادیوں اور کرائے کے فوجیوں کی مسلسل جارحیت کے باوجود جنگ بندی میں توسیع کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کہ یمن پر جارحیت اور محاصرہ جاری رہنے کی صورت میں ہماری مسلح افواج جارحوں کے مقابلے میں کبھی خاموش نہیں رہیں گی اور ان سے وابستہ ہوائی اڈے، بندرگاہیں اور تیل کمپنیاں ہماری آگ کی لپیٹ میں آئیں گی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل نہیں کرے گا : نیتن یاہو
جنوری
پی ڈی ایم کے رویے کو دیکھ کر قانونی قدم اٹھائیں گے
جنوری
غزہ کے صحافیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے اور شخصیت کشی کرنے سے نیتن یاہو کا مقصد کیا ہے؟
فروری
انتخابات سے متعلق درخواست واپس لینے پر چیف جسٹس کا اظہار برہمی
فروری
افغان لڑکیوں کے قتل کی مذمت
اکتوبر
آل سعود کی نسل پرستانہ مہم
جنوری
عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے:شیخ رشید
مارچ
جرمنی اور فرانس روس کی پوری آبادی کے بائیکاٹ کے خلاف
اگست