سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے غزہ کے حوالے سے تل ابیب کی موجودہ پالیسیوں کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے انہیں پالیسی سازی کے عمل میں صیہونی حکومت کی مکمل ناکامی کی علامت قرار دیا ہے۔
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد عبرانی میڈیا نے غزہ کے حوالے سے تل ابیب کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور قابضین سے مطالبہ کیا کہ وہ سلامتی کے بجائے معیشت کا اصول اختیار کریں،المیادین چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اخبار ہارٹیز اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ اس فوجی کارروائی نے غزہ کے بارے میں اسرائیل کی پالیسی کی مکمل ناکامی کی ایک اور جہت ظاہر کی ہے۔
صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ غزہ سے تنازعات کے پرتشدد دور زیادہ بار دہرائے گئے اور آباد کاروں کی روزمرہ زندگی کو کئی بار درہم برہم کی گیا، ہاریٹز نے غزہ کی پٹی کو صیہونی حکومت کے مفادات میں ترجیح دیتے ہوئےلکھا کہ اسرائیل کے اس احمقانہ عمل کو روکنے کی ضرورت ہے ، اس کے بجائے غزہ کے بارے میں تل ابیب کی پالیسی کو بدلنا چاہیے، پہلے مرحلے میں غزہ کی بحالی کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ اس پٹی میں تعمیراتی سامان کے داخلے کے اجازت نامے کو بڑھانے اور معاشی نیز سماجی صورتحال کو بہتر بنانے پر کام کیا جانا چاہیے۔