سچ خبریں: یونیسیف نے اعلان کیا کہ غزہ کے بچوں کو صیہونی حکومت کے فضائی حملوں اور زمینی محرومیوں کا سامنا ہے اور دنیا کو ان حالات کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے باشندوں پر دباؤ بہت زیادہ ہے اور ہمیں نہیں معلوم کہ وہ پانی، خوراک اور رہائش کے بغیر کب تک غزہ کی پٹی میں رہ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی غزہ میں بچوں کے اسپتال کو کیوں نشانہ بناتے ہیں ؟
سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں غزہ آپریشنز کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسکاٹ اینڈرسن نے اس بات پر زور دیا کہ صورتحال بہت مشکل ہے، خاص طور پر چونکہ ہم سردیوں کے موسم میں ہیں اور غزہ کے زیادہ تر باشندے خیموں میں رہ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ خیموں کا شہر بن چکا ہے اور اس کے باشندے زندہ رہنے اور اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ میں بچے یا تو مارے جا چکے ہیں یا انتہائی غیر مستحکم زندگی گزار رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ کے بچوں کو مارنے کے لیے امریکہ نے اسرائیل کو کیا دیا ہے؟
ایجنسی نے ایکس چینل (سابق ٹویٹر) پر ایک کالم شائع کیا اور اعلان کیا کہ غزہ کے بچوں کو آسمان سے تشدد [اسرائیلی فضائی حملوں] اور زمین پر محرومی کا سامنا ہے،دنیا کو اس عمل پر خاموش نہیں رہنا چاہے بلکہ صیہونی جارحیت کو روکنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
فلسطینیوں میں شہادت طلبی مقاومتی ثقافت کی گہرائی کی نشانی
دسمبر
یمن کے خلاف امریکی بحری اتحاد میں بحرین کی شرکت
دسمبر
امریکہ چین سے رابطے کی کوشش کر رہا ہے؛چینی میڈیا کا دعویٰ
مئی
عراق میں بدامنی پر بیرونی ممالک کو تشویش کا اظہار
اگست
پاکستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا ویکسین لگانے کا ریکارڈ بن گیا
ستمبر
نازش جہانگیر نے مشکل حالات کا مقابلہ کیسے کیا؟
مئی
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئردیر کے دورے سے روک دیا
جنوری
خطے کے استحکام کس چیز پر منحصر ہے؟
نومبر