🗓️
سچ خبریں:اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعہ کی صبح غزہ کی پٹی پر اپنے حملے شروع کر دیے ہیں جس کے بعد مزاحمتی گروپوں نے اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل یونٹس کو زیادہ سے زیادہ چوکس کر دیا ہے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعہ کی صبح غزہ کی پٹی پر اپنے حملے شروع کر دیے، ان حملوں کے بعد مزاحمتی گروپوں نے اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل یونٹس کو زیادہ سے زیادہ چوکس کر دیا ہے۔ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے عارضی تعطل کے بعد غزہ کی پٹی کے مرکز اور جنوب پر دوبارہ حملے شروع کر دیے۔
فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مزاحمتی گروپوں کے میزائل حملوں جواب کے خوف سے غزہ کی پٹی کے قریبی قصبوں میں وارننگ سائرن سنائی دیے، الجزیرہ نے لبنان کی سرزمین پر بھی صیہونی جنگی طیاروں کے حملوں کی خبر دی ہے،رپورٹ کے مطابق صیہونی لڑاکا طیاروں نے لبنان کے شہر صور کے قریب واقع الرشیدیہ کیمپ کو نشانہ بنایا ہے،یہ کیمپ فلسطینی پناہ گزینوں کا ہے۔
الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے کئی گھنٹوں کے وحشیانہ حملوں کے بعد غزہ کی پٹی میں نازک امن کے باوجود صیہونی جنگی طیارے غزہ پر پرواز کر رہے ہیں، اسی دوران جب مقبوضہ فلسطینی شہر غزہ کی پٹی پر بمباری کے بعد فلسطینی مزاحمت کاروں کے ردعمل سے خوف میں رات گزار رہے ہیں، الجزیرہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے مقبوضہ قصبوں پر راکٹ داغے جانے کے چند گھنٹے بعد نیرم کے قصبے میں پھر سے خطرے کی گھنٹی بجی۔
المیادین نے بھی غزہ کی پٹی سے مقبوضہ زمینوں اور بستیوں کی طرف راکٹ داغے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہ دوسری بار غزہ کی پٹی کے قرب و جوار کے قصبوں نیرم اور مفلسیم میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
درایں اثنا المیادین نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی ایک بڑی تعداد ہے، لیکن وہ اس وقت ان کا استعمال نہیں کر رہی ہے،غزہ کی پٹی کے ساتھ کشیدگی اور جھڑپوں کے وقت میں، قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ بیت المقدس کے شمال میں ایک فوجی زخمی ہوا ہے، تاہم مذکورہ صیہونی فوجی گولی لگنے کے نتیجے میں زخمی ہوا ہے۔
ادھر جمعہ کی صبح جب مغربی کنارے پر بمباری کی گئی تو فلسطینی نوجوانوں نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں سڑکوں پر نکلنے اور صیہونی غاصبوں کے ساتھ جھڑپوں کا مطالبہ کیا۔ مغربی کنارے میں رہنے والے فلسطینی نوجوانوں نے غزہ کی حمایت کی علامت کے طور پر مغربی کنارے کی سڑکوں پر صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
مشہور خبریں۔
ہانیہ عامر اور یشما گل کے لباس کی بات نہیں کی، حنا خواجہ بیات
🗓️ 6 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے دعویٰ کیا ہے
جنوری
ویکسین نہ لگانے والے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملے گی
🗓️ 3 جون 2021سندھ (سچ خبریں) سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ کی صدارت
جون
ذاتی مفادکی خاطر احتساب کرنے والوں کو دھمکایا جا رہا ہے: شہزاد اکبر
🗓️ 15 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب
اپریل
تل ابیب ٹرمپ کے ہاتھوں نیتن یاہو اور زیلنسکی کے انجام سے پریشان
🗓️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں اور نیتن یاہو کی کابینہ
مارچ
اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل کرکے مسلمان کامیابی حاصل کرسکتے ہیں
🗓️ 27 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مراکش کے شہر رباط میں عالمی سیرت کانفرنس سے
مئی
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے
🗓️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی سلامتی کمیٹی کا کہناہے کہ خطے میں ابھرتی
اکتوبر
عراق میں نیا امریکی کھیل
🗓️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:بغداد حکومت اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک مذاکرات کا تیسرا دور
اپریل
مسلمانوں اور علمائے دین کا قتل جہاد نہیں دہشت گردی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
🗓️ 10 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
مارچ