لاپتا افراد کا زیر التوا معاملہ عدالت کیلئے ’باعث شرمندگی‘

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) لاپتا افراد کے کیسز سے متعلق ایک درجن کے قریب درخواستوں کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ یہ معاملہ گزشتہ کئی برسوں سے زیر التوا ہونے کے باعث عدالت کو شرمندگی محسوس ہورہی ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق عدالت عالیہ کے چیف جسٹس کی جانب سے یہ ریمارکس صحافی مدثر نارو کی گمشدگی سے متعلق معاملے کی سماعت کے دوران دیے گئے، مدثر نارو شمالی علاقوں کے دورے کے دوران لاپتا ہو گئے تھے۔

لاپتا صحافی کی اہلیہ نے تقریباً پانچ سال قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا جب کہ اس دوران وہ انتقال کرگئیں۔

مدثر نارو کا جوان بیٹا عام طور پر کیس کی کارروائی میں شرکت کے لیے عدالت آتا ہے۔

جمعرات کو سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نوٹ کیا کہ جبری گمشدگیوں کے کیسز پاکستان کے تشخص کو خراب کر رہے ہیں اور ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے اٹارنی جنرل پاکستان سے دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں مدد طلب کی۔

جب مدثر نارو کیس عدالت عالیہ کے سامنے آیا تو چیف جسٹس نے نوٹ کیا کہ عدالت شرمندہ ہے کہ یہ معاملہ پانچ سال سے التوا کا شکار ہے۔

جمعرات کو وکیل فیصل صدیقی بھی عدالتی معاون کے طور پر پیش ہوئے، رپورٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے بینچ کو بتایا کہ انہوں نے اس معاملے پر چھ سوالات کیے ہیں اور عدالت سے ریلیف طلب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ درخواست گزار ایسا ریلیف مانگ رہے ہیں جو کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

درخواست گزاروں میں سے ایک نے عدالت کو بتایا کہ ان کے دونوں بیٹے کافی عرصے سے لاپتا ہیں جس پر جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ وہ ان کا درد سمجھ سکتے ہیں اور لاپتا افراد کو بھول نہیں سکتے، انہوں نے اسے غیر معمولی کیس قرار دیا جس کے باعث ملک کی بدنامی ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ ریاست اس معاملے میں بے بس دکھائی دے رہی ہے۔

بینچ نے تجویز دی کہ آٹارنی جنرل اس معاملے پر نگراں وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ کر سکتے ہیں۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے نشاندہی کی کہ ایک سابق وزیراعظم نے بھی جبری گمشدگیوں کے معاملے پر عدالت میں بات کی تھی لیکن انہوں نے اس کو روکنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل بیرسٹر منور اقبال دگل نے کہا کہ حکومت اس معاملے کے حوالے سے سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ حکومت سنجیدہ ہے تو کوئی نتیجہ ضرور دکھائے۔

عدالت عالیہ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مشہور خبریں۔

روس نے گوگل پرکروڑوں کا جرمانہ عائد کر دیا

?️ 26 دسمبر 2021ماسکو(سچ خبریں) روس میں مواد کے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر

محمد بن سلمان کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

?️ 16 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز

عمران خان کی بنی گالہ میں اعجاز الحق سے ملاقات

?️ 18 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان سے چئیرمین ضیا لیگ اعجاز

پی ٹی آئی اکاؤنٹس سے عسکری قیادت کو دھمکیاں، پاکستان کا برطانیہ کو کارروائی کیلئے خط

?️ 26 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے پی ٹی آئی اکاؤنٹس سے آرمی

ایک اور غزہ تیار

?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے شمالی مغربی کنارے میں واقع جنین شہر اور

اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کا استعمال

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:عبرانی زبان نےاعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف

ایران کا مسقط مذاکرات میں فوری پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ :امریکی اخبار  

?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں امریکہ کے ساتھ

پاکستان کی برکس میں شمولیت کی باضابطہ درخواست

?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے TASS نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے