غزہ میں صیہونیوں کی حالت زار

غزہ

?️

سچ خبریں: القسام بٹالینز کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں صہیونی دشمن کی فوجیں تباہ ہو رہی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق قسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ طوفان الاقصیٰ جنگ کے آغاز کو 70 دن گزر چکے ہیں اور فلسطینی قوم اب بھی یہ غیر معمولی جنگ لڑ رہی ہے۔

القسام بٹالینز کے ترجمان کے مطابق فلسطینی بہادر مجاہدوں کو جدید ترین آلات اور ہتھیاروں سے لیس صیہونی فوج کا سامنا ہے جو تاریخ میں درج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: صہیونیوں کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں: فلسطینی مزاحمتی گروپ

ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ ہمارے مجاہدین پچھلے 5 دنوں میں دشمن کی 100 سے زیادہ فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے،القسام کے مجاہدین نے قابض فوجیوں کو گھروں اور عمارتوں کے اندر سے اینٹی آرمر راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے قابض حکومت کی مدد کے لیے ایسے ہوائی پل بنائے ہیں جیسے وہ کسی بڑے ملک سے لڑ رہے ہوں۔

القسام بٹالینز کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس جنگ میں قابض دشمن، جو دعویٰ کرتا ہے کہ یہ ایک وجودی جنگ ہے، کرائے کے فوجیوں اور راشن کھانے والوں سے مدد لیتا ہے۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ ہمارے مجاہدین ابھی تک ٹرگر پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں اور ہر جگہ دشمن کی تاک میں ہیں، اس جنگ میں جو تباہ ہو رہے ہیں وہ صیہونی ہیں نہ کہ ہمارے بہادر مجاہدین۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے سرکاری طور پر اپنے مرنے والوں اور زخمیوں کے بارے میں جو اعدادوشمار شائع کیے ہیں وہ حقیقی اعداد و شمار نہیں ہیں۔

ابو عبیدہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت قابض دشمن کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا اور مزاحمت کے تمام طریقوں کو استعمال کرنا واجب اور ضروری ہو چکا ہے۔

ایک بار پھر اپنی آزاد قوم اور مجاہدین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام محاذوں پر صہیونی دشمن کے خلاف اپنی میدانی کارروائیاں تیز کریں۔

دشمن کے پیادہ سپاہیوں کو مارنے کے بارے میں ہمارے مجاہدین کی کاروائیاں ثابت کرتی ہیں کہ اس حکومت کی ہلاکتیں اس سے کئی گنا زیادہ ہیں۔

اسی دوران قسام 3 بٹالین نے خان یونس شہر کے مشرق میں صیہونی حکومت کے مرکاوا ٹینکوں کو یاسین 105 اینٹی آرمر راکٹ اور 29 پی راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: غزہ پر اسرائیل کے زمینی حملے ناکام ، وجوہات ؟

نیز القسام بٹالینز نے اعلان کیا کہ ان بٹالینز کے مجاہدین نے جنگی محوروں سے واپسی کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے خان یونس شہر میں العمل الفدائی بم سے اسرائیلی فوجی بردار جہاز کو تباہ اور اس کے اندر موجود سپاہیوں ہلاک و زخمی کر دیا نیز ان کا سامان بھی مال غنیمت لے لیا۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ میں اپنے 3 قیدیوں کو شجاعیہ کے علاقے میں غلطی سے ہلاک کردیا۔

مشہور خبریں۔

وقت آگیا ہے پاک-چین دوستی مزید مستحکم کی جائے، انوار الحق کاکڑ

?️ 20 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا

غزہ میں موجود صہیونی قیدی کی نئی ویڈیو جاری

?️ 1 جون 2024سچ خبریں: کتائب القدس نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف انوکھی ہڑتال، سڑکوں پر کچرے کے ڈھیر لگادیئے گئے

?️ 30 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف انوکھی ہڑتال شروع

مریم نواز شریف کا پنجاب کو ٹی 30 وژن کے معیار کا صوبہ بنانے کا اعلان

?️ 10 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کو ٹی

پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ ہوتو عمران خان کی رہائی بڑی بات نہیں،رانا ثناءاللہ

?️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءرانا ثناءاللہ کا کہنا

طالبان کے سفیر کو قبول کرنے والا پہلا ملک

?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:طالبان کی جانب سے روس میں اپنا سفیر تعینات کیےجانے کے

امریکہ کا اسرائیل کو ہتھیاروں کا نیا پیکج

?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی میگزین نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے

ٹرمپ چین کے مقابلے میں اتحاد بنانے جارہے ہیں

?️ 12 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی جریدے ‘پولیٹیکو’ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے