🗓️
سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں زمینی جھڑپوں کے دوران اپنی ہلاکتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں جھڑپوں میں ناحل بریگیڈ سے وابستہ 932 ویں بٹالین کا ایک صیہونی فوجی مارا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی اپنی فوجی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کیوں نہیں بتاتے؟
اس کے علاوہ تین دیگر صہیونی فوجی بھی انہیں جھڑپوں میں شدید زخمی ہوئے۔
گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں جھڑپوں میں شدید زخمی ہونے والا ایک اور اسرائیلی فوجی دم توڑ گیا ہے۔
صہیونی قابض فوج کے اعلان کے مطابق ہلاک ہونے والا یہ فوجی چھاتہ بردار یونٹ کا رکن تھا۔
صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ چھاتہ بردار یونٹ سے تعلق رکھنے والا ماعوز موریل، جو خان یونس میں جھڑپوں کے دوران زخمی ہوا تھا لیکن بعد میں دم توڑ گیا تھے،ان جھڑپوں میں ایک افسر اور کئی دوسرے صیہونی فوجی بھی مارے گئے۔
مزید پڑھیں: غزہ صیہونیوں کے لیے ایسا جہنم ہے جس سے باہر نکلنا ممکن نہیں
واضح رہے کہ صہیونی فوج نے 7 اکتوبر سے منگل تک 575 صہیونی افسروں اور فوجیوں کی ہلاکت کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
اس دوران غزہ کی پٹی کے اندر فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ زمینی جھڑپوں میں 237 صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکی مداخلت پاکستان کے عوام کے لیے کسی قیمت پر قابل قبول نہیں:صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
🗓️ 3 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی قائدین کے منصورہ میں ہونے
اپریل
الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش
🗓️ 22 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جج نے توہین عدالت کی سزا
نومبر
سلامتی کونسل عالمی ادارہ ہے یا امریکی؟ ثبوت
🗓️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں
جنوری
ابوظہبی میں دھماکہ اور آتشزدگی؛ امریکی سفارت خانے میں سکیورٹی الرٹ
🗓️ 11 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں زوردار دھماکے اور آتشزدگی سے
فروری
کیا حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ میں ایران شامل ہے ؟
🗓️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے آج کہا کہ اگر صیہونی
اکتوبر
وزیرخارجہ سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال
🗓️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی نائب وزیر
اکتوبر
کشمیری عوام کا ترجمان عمران خان، مقبوضہ کشمیر میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کی تصاویر آویزاں کردی گئیں
🗓️ 21 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) کشمیری عوام کا ترجمان عمران خان، یہ وہ نعرہ ہے جو
اپریل
امریکہ نے افغانستان جنگ میں ہلاکتوں کے لیے کمیشن کے قیام پر رضامندی ظاہر کی
🗓️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: ڈیلی ٹائمز کے مطابق یہ کمیشن 768 بلین ڈالر کے
دسمبر