?️
غزہ میں اسرائیل کا مقامی مسلح و گوریلا گروپ بنانے کا منصوبہ ناکام ہو گیا
برطانوی جریدے گارڈین نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مقامی مسلح اور گوریلا گروپ تشکیل دینے کا اسرائیلی منصوبہ، تل ابیب کے حمایت یافتہ یاسر ابو شباب کی ہلاکت کے بعد ناکامی سے دوچار ہو چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ابو شباب کی ہلاکت نے اس اسرائیلی منصوبے کی کمزوری اور ناپائیداری کو بے نقاب کر دیا، جس کا مقصد حماس کے متبادل کے طور پر مقامی نیم فوجی گروہ کھڑے کرنا تھا۔
گارڈین نے لکھا کہ یہ ماڈل مکمل طور پر بیرونی حمایت پر قائم تھا اور اس کے پاس نہ تو عوامی حمایت موجود تھی اور نہ ہی سماجی جڑیں، جس کے باعث معمولی اندرونی اختلافات بھی اسے تیزی سے زوال کی طرف لے جا سکتے تھے۔
جریدے کے مطابق اس واقعے کے بعد اسرائیل نے خاموشی اختیار کی تاکہ اس منصوبے کی ناکامی کا اعتراف نہ کرنا پڑے اور اندرونِ ملک عوامی ردعمل سے بچا جا سکے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کا معاشرہ ان تمام عناصر کے حوالے سے انتہائی حساس ہے جو قابض قوتوں سے وابستہ ہوں، اور اسی وجہ سے عوام کی نظر میں ایسے کسی بھی مقامی گروہ کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہتی جسے عوامی تائید حاصل نہ ہو۔
گارڈین کے مطابق ابو شباب کے قتل سے یہ بات واضح ہو گئی کہ حماس جیسی منظم اور مؤثر تنظیموں کو مصنوعی اور بیرونی حمایت یافتہ متبادلوں کے ذریعے نظر انداز یا کمزور نہیں کیا جا سکتا۔
رپورٹ کے اختتام میں اس بات پر زور دیا گیا کہ غزہ کی انتظامیہ سے متعلق کوئی بھی منصوبہ اگر عوامی قبولیت کے بغیر اور بیرونی دباؤ پر نافذ کیا جائے، تو وہ آغاز ہی سے ناکامی کا شکار ہوتا ہے۔
ایرنا کے مطابق، صیہونی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کی شام اطلاع دی تھی کہ یاسر ابو شباب، جو اسرائیلی قابض رژیم کے لیے کام کرنے والے گروہ کا سرکردہ تھا، غزہ کے اندر ایک نامعلوم حملے میں مارا گیا۔
اسرائیلی ٹی وی چینل 14 نے بھی تصدیق کی کہ ابو شباب، نوارِ غزہ میں ایک ٹارگٹڈ آپریشن کے نتیجے میں ہلاک ہوا۔
اسی طرح اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے بھی رپورٹ کیا کہ اسے غزہ کے اندر نامعلوم افراد نے قتل کیا۔


مشہور خبریں۔
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کا بل منظور
?️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں پی ٹی آئی سینیٹرز کے احتجاج
دسمبر
مودی حکومت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں، حریت رہنما
?️ 17 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنماوں
جولائی
اسرائیل کے برعکس ایران کشیدگی کا خواہاں نہیں ہے: عراقچی
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: ایران کی سفارتی خدمات کے سربراہ نے اس بات پر
نومبر
الاقصیٰ طوفان آپریشن کو پاکستان نے سراہا
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:پاکستان کے بہت سے آن لائن میڈیا اور نیوز چینلز نے
اکتوبر
مسلح ڈرونز بھی اسرائیل کو نہین بچا سکتے: حماس
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سرکاری ترجمان عبداللطیف القانوع نے
ستمبر
حزب اللہ کے اس اقدام نے صہیونیوں کو بہت الجھا دیا
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ نے
جون
بارشوں میں اموات، مریم نواز نے امداد کا اعلان کردیا
?️ 19 جولائی 2025چکوال (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے حالیہ بارشوں کے دوران
جولائی
اسرائیل شام کے ٹکڑے کرنے کا خواہاں
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار کے تجزیہ کار رامی سمینی نے اس
جنوری