🗓️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے اعتراف کیا کہ یہ حکومت غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ میں اپنے اعلان کردہ اہداف کے حصول میں ناکام رہی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ٹی وی چینل 13 نے صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کے اپنے بیان کردہ اہداف کو حاصل کرنے میں ناکامی کے بارے میں اس حکومت کی داخلی سلامتی کونسل کے سربراہ تساحی ہنگبی کا بیان نشر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کو رفح میں شکست کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا: حزب اللہ
رپورٹ کے مطابق ہنگبی نے اعتراف کیا کہ ہم نے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جنگ کا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کیا ہے، ہم نے حماس کو تباہ نہیں کیا، ہم نے قیدیوں کی واپسی کے لیے شرائط تیار نہیں کیں، اور ہم نے غزہ کی پٹی کے ارد گرد رہنے والے لوگوں کو حفاظت کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس نہیں کیا ۔
مزید پڑھیں: غزہ سے صیہونی حکومت کو کیا ملا؟سابق صیہونی وزیر خارجہ کا اعتراف
صیہونی حکومت کے اس اعلیٰ عہدے دار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ فوج کا کہنا ہے کہ جنگ کے اہداف کے حصول کے لیے ایک سال نہیں بلکہ برسوں کی ضرورت ہے جبکہ جنگی کونسل نے شمالی علاقوں کے لیے کوئی واضح اہداف، تاریخیں اور اسٹریٹجک اہداف معین نہیں کیے ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ نے ویٹو پاور کا استعمال کیون کیا ؟
🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ
نومبر
ریاض، چین اور عرب دنیا کے درمیان تجارتی کانفرنس کا میزبان
🗓️ 12 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی میزبانی میں 10ویں چین-عرب ورلڈ بزنس کانفرنس شروع
جون
قطر اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک گفتگو میں کیا ہوا؟
🗓️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:قطر اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کا ایک نیا دور
اکتوبر
مغرب تیزی سے روس کے ساتھ جنگ کی تیاری میں
🗓️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے اعلان کیا کہ مغرب
جولائی
اردن میں 27 ممالک کی فوجی مشقوں کا آغاز
🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: اردن کی فوج نے آج اتوارکو امریکہ اور 25 دیگر
ستمبر
بحیرہ احمر میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھارتی وزیر خارجہ کی تشویش
🗓️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، نے اپنے ایرانی ہم منصب
جنوری
کوئی صیہونی فوجی مقبوضہ علاقوں سے باہر نہیں جا سکتا؛صیہونی فوج کا حکم
🗓️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے اعلان کیا کہ تمام فوجی بشمول احتیاط
اپریل
عراقی اسپتال میں آتشزدگی کی ہلاکتوں میں لگاتار اضافہ
🗓️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:عراق کے صوبہ ذی قار کے کورونا اسپتال میں لگی آگ
جولائی