?️
سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران پر خطے میں تباہ کن کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ خلیج فارس کے عرب ممالک کو ایران کی مداخلت کا مقابلہ کرنے کے لئے سعودی عرب کی طاقت پر انحصار کرنا چاہئے۔
عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل عبدالرحمن العسومی نے سعودی اخبار الشرق الاوسط کو دیے جانے والےانٹرویو کے دو دن بعد اپنی نئی تقریر میں ایران کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ویانا میں ہونے والے مذاکرات میں میں عرب ممالک کی شرکت پر زور دیا،العسومی نے ہفتے کی رات ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں دعوی کیا کہ ایران عرب ممالک کی بھلائی نہیں چاہتا ، وہ خطے میں تخریب کاروں کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ ان کا دعوی ہے کہ ایران کے پاس تمام عرب ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی حکمت عملی ہے۔
سعودی عرب کی تعریف کرتے ہوئے عرب عہدیدار نے عرب ممالک کو ایک حل پیش کرنے کی پیش کش کی اور ان پر زور دیا کہ وہ ایران کی مداخلت کا مقابلہ کرنے کے لئے سعودی عرب کی طاقت اور مصر کی مدد پر انحصار کریں،الخلیج آن لائن کے مطابق العسومی نے دعوی کیا کہ ایران کا کوئی دوست نہیں ہے اور وہ اپنے اتحادیوں کو عرب ممالک کو نقصان پہنچانے کے لئے استعمال کررہا ہے نیزہم یمن ، عراق ، شام اور لبنان سمیت دیگر ممالک میں ایران کے اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں،ایران عرب ممالک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
العسومی جو اکتوبر 2020 سے عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر ہیں ، بحرینی ہیں اور ایران کے خلاف اپنے ملک کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں،یادرہے کہ سعودی عرب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بحرین نے بار بار ایران پر الزام لگایا ہے کہ وہ عرب ممالک کے امور میں دخل اندازی کررہا ہے نیزوہ میڈیا میں ایران کے خلاف ماحول پیدا کررہا ہے،العسومی نے ایران پر عرب ممالک میں مداخلت کا الزام عائد کیا جبکہ سعودی عرب 2015 سے یمن کے خلاف باضابطہ طور پر ایک وسیع پیمانہ پر جنگ میں داخل ہوا ہے جس کے نتیجے میں یمن کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر تباہ کیا گیا ہے اور ہزاروں بے گناہ افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
کیا ایران کا پانی کا بحران اسرائیل سے بھی بدتر ہے؟
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے عوام کو
اگست
ہریس کی نظر میں ٹرمپ کیسے انسان ہیں؟
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی امیدوار کملا ہریس نے اپنے انتخابی حریف ڈونلڈ ٹرمپ
نومبر
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی برآمدات میں اضافے کی منظوری دے دی
?️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)
اکتوبر
اگر مری نہ جاتا تو اموات میں مزید اضافہ ہوتا:وزیر داخلہ
?️ 16 جنوری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر
جنوری
مقبوضہ کشمیر میں انتہاپسند جماعت بی جے پی کے رہنما کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا
?️ 3 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں انتہاپسند جماعت بی جے پی کے
جون
سائنس دانوں نے انسانی خلیے سے ننھے روبوٹ تیار کرلیے
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ماہرین نے طویل تحقیق اور محنت کے بعد انسان
دسمبر
کراچی شیر شاہ دھماکے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
?️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی شیر شاہ دھماکے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے
دسمبر
خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل کا پھر امکان ہے
?️ 24 اگست 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) جب خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات کامران بنگش
اگست