سچ خبریں: عراقی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی تازہ کارروائی میں صوبہ دیالہ میں داعش کے تین ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے ایک بیان جاری کرکے گذشتہ شام صوبہ دیالہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کے خلاف اس ملک کی فضائیہ کے آپریشن کا اعلان کیا ہے۔
اس کاروائی میں اس دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری
عراقی فوج نے اپنے ملک کی پوری سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے کاروائیوں کے جاری رہنے پر تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس فضائی کاروائی میں فوج کے F16 جنگی طیاروں نے عراقی انٹیلی جنس سروس کے درست اعداد و شمار کی بنیاد پر دیالی صوبے میں داعش کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
عراقی فوج نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ اس آپریشن سے دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، تاکید کی کہ عراقی مسلح افواج اس ملک کی تمام سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
مزید پڑھیں: عراقی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 5 داعشی دہشتگرد ہلاک
جون 2023 میں، عراقی حکومت نے اس ملک کی سرزمین میں داعش دہشت گرد گروہ کی باقیات کو ختم کرنے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کے مقصد سے حق کی شمشیریں نامی آپریشن شروع کیا۔