سچ خبریں:نیوز ذرائع نے بتایا کہ مغربی عراقی صوبہ الانبار کے شہر رمادی میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکہ ہوا۔
عراقی نیوز ذرائع نے عراق کے صوبہ انبار میں ایک خوفناک دھماکے کی اطلاع دی، ایک باخبر ذرائع نے ناس نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ صوبہ الانبار کے دارالحکومت رمادی میں 100 ویں سٹریٹ پر خوفناک دھماکے کی آواز سنی گئی۔
یادرہے کہ دھماکے کی شائع شدہ تصاویر میں آسمان پر گہرے دھوئیں کا ایک ستون دیکھا گیا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ایک کار بم رمادی میں صوبائی پولیس اسٹیشن کے قریب پارکنگ میں ایک کاربم دھماکہ ہوا۔
واضح رہے کہ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے چند لمحوں بعد العہد نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی کہ دھماکے کی وجہ ایک کار بم تھا اور ایک خودکش حملہ آور اسے چلا رہا تھا۔
بعض ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پانچ عراقی شہری زخمی ہوئے جن سب کو علاج کے لیے رمادی اسٹیٹ ہسپتال لے جایا گیا،اس خبر کی وضاحت کرتے ہوئے الانبار، آپریشنل کمانڈر میجر جنرل ناصر الغنام نے ایک بیان جس کی ایک کاپی السومریہ نیوز ویب سائٹ پر شائع ہوئی ، میں کہا کہ دہشت گردوں نے رمادی پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی شدت سے کوشش کی تھی ،تاہم الانبار پولیس نے کار کو نشانہ بنایا جس کے بعد وہ پھٹ گئی اور ڈرائیور ہلاک ہوگیا ،تاہم مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس حوالے سے ایک باخبر سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ الانبار پولیس اسٹیشن کے داخلی دروازے کے قریب چوکی پر موجود پولیس فورسز نے گاڑی کے ڈرائیور کو ایک سے زائد بار روکنے کو کہا لیکن وہ نہیں رکا اس لیے اسے گولی مار دی گئی جس کے بعد دھماکہ ہوا۔