?️
سچ خبریں: عراقی جہاد اور تعمیراتی تحریک کے سکریٹری جنرل نے عراق میں بحران پیدا کرنے اور 2019 کے منظر نامے کو دہرانے کی امریکی کوششوں کی خبر دی۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی جہاد اور تعمیراتی تحریک کے سکریٹری جنرل جواد رحیم الساعدی نے کہا کہ امریکہ اس ملک میں بحران پیدا کرنے اور حکومت کے خلاف لوگوں کو بھڑکانے نیز2019 کے منظر کو دہرانے کے درپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ عراق اور شام سے کیا چاہتا ہے؟
انہوں نے مزید کہاکہ واشنگٹن نے ایران پر پابندیاں عائد کر کے عراق کے عوام کو بجلی فراہم کرنے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر اس ملک کے عوام کو حکومت سے ناراض کرنے کی کوشش کی کیونکہ ان پابندیوں کی وجہ سے بغداد، تہران کو بجلی کی رقم ادا نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا امریکہ کی اس کاروائی کا مقصد عراقی عوام کو غصہ دلانا اور انہیں اس ملک کی حکومت کے خلاف اکسانا ہے۔
السعدی نے کہا کہ جب 2019 میں عادل عبدالمہدی کی حکومت عراق میں منصوبوں کے نفاذ پر عملدرآمد کے لیے چین کی طرف مائل ہوئی تو امریکی اس حکومت کے خلاف کھڑے ہو گئے اور عوام کو مشتعل کرکے اور سڑکوں پر لا کر عبدالمہدی کو کنارے کر دیا۔
مزید پڑھیں: امریکہ، عراق میں بجلی کے بحران کی سب سے بڑی وجہ
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی عراق میں کسی بھی ایسی حکومت کے خلاف لڑیں گے جو اس ملک کے مفادات کو محسوس کرنے کی کوشش کرے گی۔
السعدی نے واضح کیا کہ امریکی حکومت کی پالیسی بحران پیدا کر رہی ہے،یہ ملک عراق میں عادل عبدالمہدی کی حکومت کے خلاف انجام دیے گئے منظر نامے کو دہرانا چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے نمائندوں میں سے ایک حسین السعبری نے اس سے قبل اس بات پر زور دیا تھا کہ اس ملک کے حالات کی خرابی اور عراق میں بجلی کا بحران کے پیدا ہونے کے پردے کے پیچھے امریکہ کے ہاتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق کے اس بحران نے شہریوں کو مایوس کیا ہے اس لیے کہ بجلی کا بحران اور دن میں 2 سے 4 گھنٹے اس کا تعطل قابل قبول نہیں کیونکہ ہم موسم گرما میں ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہالوی قانونی طور پر دستبردار
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرزی ہالوی، جنہوں
مارچ
امریکہ کی ایران-اسرائیل جنگ میں شریک ہونے کی شرط
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کو آگاہ کیا
جون
وزیر اعلیٰ پنجاب کا ارشد ندیم کو تحفہ
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ
اگست
امریکہ کی پابندیوں کی حکمت عملیوں کے خلاف چین کا جوابی منصوبہ
?️ 28 اپریل 2023سچ خبریں:اتوار 23 اپریل 2023 کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے
اپریل
ہم غزہ سے قابضین کے انخلاء کے لیے جامع معاہدے چاہتےہیں: ہنیہ
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اعلان
مئی
امریکہ کی حیاتیاتی سرگرمیوں سے کئی ممالک پریشان ہیں:روس
?️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:روس کے ایٹمی، حیاتیاتی اور کیمیائی دفاعی کمانڈر کا کہنا ہے
مارچ
آئی ایم ایف کو لکھا جائے گا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، عمران خان
?️ 27 فروری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ میں جیل سے
فروری
لبنان کشیدگی کے بارے میں پوپ فرانسس کا بیان
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: کیتھولک دنیا کے رہنما نے لبنان میں کشیدگی کے بڑھنے
ستمبر