عراق کو غیر مستحکم کرنے کی امریکی کوشش

امریکی

?️

سچ خبریں:عراقی ذرائع نے تکفیری دہشت گردوں کے ذریعے عراق کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے امریکی اقدامات سے خبردار کیا ہے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک عراقی سیکورٹی ماہر علی الوائلی نے انبتاہ دیا ہے کہ امریکی فوج کی شام کی الحسکہ جیل سے داعش کے کچھ رہنماؤں کو عراق کے سرحدی علاقوں میں منتقل کرنے کی حرکت ایک ایسے منصوبے کی تیاری کا پیش خیمہ ہے جس کا مقصد عراق کے اندر سکیورٹی کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارا ملک پرسکون ہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ صورت حال جوں کی توں رہے گی اس لیے کہ جب کچھ جماعتیں اقتدار میں نہیں آسکیں گی تو وہ دہشت گرد گروپوں اور غیر فعال دہشت گرد سیلوں کی حمایت کرنے کے لیے آگے بڑھیں گی خاص طور پر چونکہ متحدہ عرب امارات اور ترکی کچھ سیاسی گروہوں کی حمایت کر رہے ہیں

درایں اثنا محمد کریم الساعدی نے المعلومہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں بارزانی کے امیدوار کو اقتدار میں لانے کی موجودہ کوششوں کے ذریعے آج جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بہت سے اہداف ہیں جن میں سے کچھ کا تعاقب کیا جا رہا ہے،الساعدی نے مزید کہا کہ امریکہ بغیر کسی دباؤ اور دھمکی کے ہمارے ملک میں اپنی افواج کی موجودگی کو باقی رکھنے کی کوشش کرے گا۔

 

مشہور خبریں۔

وزیر داخلہ ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے

?️ 30 مئی 2021کویت سٹی(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمدآج ایک روزہ سرکاری دورے

ترکی اور مصر کے صدور کا صیہونی جرائم کے خلاف مشترکہ بیان

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، جو ایک تاریخی دورے پر

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع

?️ 28 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی

عرب وزرائے خارجہ کی لبنان اور مسئلہ فلسطین کی حمایت پر تاکید

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:عرب وزرائے خارجہ نے بیروت میں ہونے والی نشست میں عرب

امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کہاں تک جانے والی ہے؟

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان خاص طور پر تیل اور

وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے معاونت کی پیشکش

?️ 19 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جنوبی سندھ بالخصوص کراچی میں حالیہ شدید بارشوں

 یمن میں عمارتیوں کے بھیس میں صیہونیوں کی نقل و حرکت

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں:یمن کے ایک سیاسی کارکن نے صیہونی حکومت کی جانب سے

ملائیشیا میں سیاسی بحران، وزیراعظم نے پوری کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا

?️ 16 اگست 2021ملائیشیا (سچ خبریں) ملائیشیا کے شاہی محل کی جانب سے جاری بیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے