سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کی بابل شاہراہ پر امریکی لیجسٹک کے قافلے پر حملے کی اطلاع دی۔
عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس ملک کے بابل شہر میں آج امریکی فوج کے ایک لیجسٹک قافلے کو آج نشانہ بنایا گیا، عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک دیسی ساختہ بم دھماکہ اس وقت ہوا جب وسطی عراق میں بابل شاہراہ پر امریکی اتحادیوں کا لیجسٹک کا قافلہ گزر رہا تھا،تاہم اس کارواں کو ہونے والے جانی و مالی نقصان کا ذکر نہیں کیا گیا ہے،واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر اس طرح کے دھماکوں میں حیرت انگیز طو ر پر اضافہ ہوا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی اتحاد نے دھماکوں سے بچنے اور اپنے سامان کی منتقلی کے لئے مقامی عراقی کمپنیوں کی مدد لینا شروع کی ہے،واضح رہے کہ امریکی رسد کے قافلے پر حملہ اس وقت ہوا جب عراقی پارلیمنٹ نے پچھلے سال دسمبر میں امریکی فوجوں کے ہاتھوں عراق کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس اور ایران کی قدس فوج کے کمانڈر سردار قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد عراق سے امریکی فوجیوں کو ملک بدر کرنے کے پر مبنی ایک بل پاس کیا۔
تاہم امریکی فوجوں کی عراق سے بے دخلی پر مبنی اس ملک کی پارلیمنٹ میں پاس ہونے والے بل کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن تاحال اس پر عملدرامد نہیں ہوسکا اس لیے کہ امریکہ اس سلسلہ میں رکاوٹیں ایجاد کر رہا ہےکیونکہ وہ اس عراق سے نکلنا نہیں چاہتا ہے چاہیے اس کے لیے اسے کچھ بھی کیوں نہ کرنا پڑے،حال ہی میں ایک عراقی عہدہ دار نے کہا تھا کہ امریکہ عراق سے جانے والا نہیں چاہیے اور اس کے لیے اس کو ہمارے پورے ملک کو آگ ہی کیوں نہ لگانا پڑے۔
مشہور خبریں۔
کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان پہنچے گی
جولائی
یوکرین جنگ کے عالمی غذائی تحفظ پر اثرات
اپریل
یوکرین میں چین اور روسی اتحاد سے امریکہ کیوں پریشان ہے؟
مارچ
حماس کے پاس جنگ جاری رکھنے کے لیے باقاعدہ حکمت عملی
دسمبر
سعودی عرب کا اپنا مخصوص جوہری پروگرام شروع کرنے کا اعلان
جنوری
خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 7 ایف سی اہلکار شہید‘ 2 زخمی
اکتوبر
حزب اللہ کے بارے میں صیہونی کمانڈر کا حیرن کن اعتراف
جون
لبنانی پارلیمنٹ کے رکن نے لبنان کے خلاف نئی جنگ کی وجوہات بتائی
جولائی