?️
یورپ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ؛ درجنوں پروازیں متاثر، مسافروں کو شدید مشکلات
یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر جمعہ کی شب ہونے والے ایک بڑے سائبر حملے نے پروازوں کے نظام کو درہم برہم کر دیا، جس کے نتیجے میں بروکسل، برلن ور لندن ہیٹرو ایئرپورٹس پر شدید بدنظمی اور مسافروں کی طویل قطاریں دیکھنے کو ملیں۔
یہ سائبر حملہ ایک ایسی کمپنی پر کیا گیا جو کئی یورپی ہوائی اڈوں کے چیک اِن اور بورڈنگ سسٹمز کو تکنیکی خدمات فراہم کرتی ہے۔ حملے کے باعث خودکار نظام بند ہو گئے اور عملے کو ہنگامی طور پر دستی طریقہ کار اپنانا پڑا۔
بروکسل میں اس واقعے کی وجہ سے کم از کم 9 پروازیں منسوخ اور 15 سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں۔ انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کی تازہ صورتحال ضرور چیک کریں اور ہوائی اڈے پر زیادہ وقت پہلے پہنچیں۔
برلن ایئرپورٹ حکام نے بھی سائبر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ مشترکہ سروس فراہم کرنے والے ایک ادارے پر حملے کے نتیجے میں پیش آیا ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کا انتظار بڑھ گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ سسٹمز کی بحالی پر کام جاری ہے۔
ہیٹرو انتظامیہ نے بھی اسی طرح کے مسئلے کی اطلاع دی اور کہا کہ یہ ’’فنی خرابی‘‘ ایک بیرونی سروس پرووائیڈر کے سسٹم میں پیدا ہوئی ہے۔ اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو کم سے کم مشکلات ہوں۔
یورپی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت یا نقصان کی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔
گزشتہ برسوں میں یورپ کو توانائی، ٹرانسپورٹ اور دیگر اہم شعبوں میں کئی بار سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تازہ واقعہ ایک بار پھر اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ ہوائی اڈوں کے آؤٹ سورس کیے گئے آئی ٹی سسٹمز کس قدر کمزور ہیں اور یورپ کی فضائی صنعت کو کس حد تک سائبر سکیورٹی خطرات لاحق ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا ایرانی سائبر حملوں میں اپنی ناکامی کا اعتراف
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکام نے سرکاری طور پر ایک بیان میں ایران سے
مارچ
اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر بھارت کا محاسبہ کرے : حریت کانفرنس
?️ 15 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
اکتوبر
مغربی کنارے میں ہولناک جرم؛ جنین میں دو فلسطینی شہداء کے والد شہید
?️ 21 اگست 2026سچ خبریں:جنین میں صہیونی فوجیوں نے فلسطینی شہداء رعد خازم اور عبدالرحمن
اگست
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے گھروں کے انہدام میں تیزی
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:نئے سال کے آغاز سے ہی صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے
فروری
کملا ہیرس کے لیے ڈیموکریٹس کی بڑھتی ہوئی حمایت؟
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم امیدوار جو
جولائی
لبنان اسرائیل معاہدہ شرمناک ہے، ہم غیر مسلح نہیں ہونے والے: حزبالله
?️ 29 جون 2026سچ خبریں:حزبالله کے سینئر رکن نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکی
جون
اگلے 3 برسوں میں آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی، عمر سیف
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف
نومبر
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
?️ 5 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد
جون