عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے پر حملہ

عراق

?️

سچ خبریں:عراق کے صوبے صلاح الدین میں قابض امریکی فوج کے رسد کارواں پر حملہ ہوا۔
عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کو مغربی عراق کے صوبے صلاح الدین میں امریکی دہشتگردوں کے رسد کارواں پر یہ حملہ ہوا۔ اس سے قبل گزشتہ جمعرات کو صوبے الانبار کے سماوہ میں امریکہ کے تین لاجسٹک کاروان نشانہ بنے تھے۔

جب سے امریکہ عراق نے اپنی فورسز کو نکالنے میں ٹال مٹول شروع کی ہے، عراق میں مختلف مقامات پر اُس کے فوجی کاروانوں پر حملے بڑھ گئے ہیں۔

امریکہ کو طے شدہ پروگرام کے تحت گزشتہ سال دسمبر کے آخر تک عراق سے اپنے فوجی باہر نکالنے تھے۔ حالیہ مہینوں میں امریکی رسد کارواں سڑک کے کنارے لگائے گئے بم کا نشانہ بنے ہیں۔ یہ کارواں مغرب میں شام کی سرحد یا جنوب میں کویت کی سرحد سے عراق میں داخل ہوتے ہیں۔

دوسری جانب عراقی دھڑے الفتح کے ایم پی فاضل جابر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں پاس ہوئے بل کے مطابق، عراق سے امریکیوں کا نکلنا لازم ہے اور دہشتگرد امریکی فوجیوں کو عراق سے نکلنا ہی ہوگا، کیونکہ عراق کی پارلیمنٹ میں ان فورسز کو نکال باہر کرنے پر ووٹنگ ہو چکی ہے، تاہم امریکہ نے ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں ہونے دیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

پاکستانی پاسپورٹ بدستور دنیا کی کمزور ترین سفری دستاویزات میں شامل

?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پاسپورٹ بدستور دنیا کی کمزور ترین سفری

اسحاق ڈار کا الجیریا کے وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سمیت سے آگاہ کیا

?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و

فلسطینیوں کی حمایت میں العربیہ چینل کے نامہ نگار کا اہم قدم

?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:فلسطین اور صیہونی حکومت کے بارے میں سعودی چینل العربیہ کی

سیاسی تعصب کے بغیر افغانوں کی مدد کریں:طالبان کی عالمی براداری سے اپیل

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:افغانستان کے نائب وزیر اعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا

کرینہ کپور کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: کرینہ کی ایک فلم کا معاوضہ 10 سے 12 کروڑ

کورونا وائرس سے  مزید 83 افراد انتقال کر گئے

?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار کے

آیت اللہ خامنہ ای کا شیدائی ہوں: وینزویلا کے صدر

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نے امریکی سامراج کے خلاف وینزویلا کے عوام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے