?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالتی احکامات کے باوجود گزشتہ 20 دن سے ملک بھر میں مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) کی سروس بند ہے۔
پاکستان بھر میں ایکس کی سروس 17 فروری سے بند ہے اور سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود تاحال بحال نہ ہوسکی۔
سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ 22 فروری کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ کی سروس فوری طور پر بحال کرنے اور اسے بند نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالتی احکامات کو بھی دو ہفتے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود تاحال ٹوئٹر کی سروس بحال نہ ہوسکی اور تاحال حکومت اور پی ٹی اے نے اس کی بحالی یا معطلی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
پاکستان بھر میں ٹوئٹر کی سروس معطل ہونے کے بعد زیادہ تر صارفین نے اسے وچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے ذریعے چلا رہے ہیں۔
وی پی این پر ٹوئٹر کو چلائے جانے کے بعد حال ہی میں وی پی این کی سروسز فراہم کرنے والی سوئٹزرلینڈ کی ملٹی نیشنل کمپنی پروٹون نے بتایا تھا کہ پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6 ہزار فیصد اضافہ ہوگیا۔
صارفین کا خیال تھا کہ ملک میں نئے وزیر اعظم کے حلف اٹھانے اور صدر مملکت کے انتخاب کے بعد ٹوئٹر کی سروس بحال ہوجائے گی لیکن تاحال ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹوئٹر کی سروس مزید کئی ہفتوں تک بند رہ سکتی ہے، ایکس کی سروس بند ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر حکومت پاکستان کو تنقید کا بھی سامنا ہے۔


مشہور خبریں۔
ایف بی آئی نے بولٹن کے گھر پر چھاپہ کیوں مارا؟
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر جان بولٹن کے گھر
اگست
امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے صدر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟
?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: کولمبیا یونیورسٹی کی صدر منوشے شفیق نے مختصر اور ہنگامہ
اگست
ہم اردن کی سرحد پر ایک مضبوط دیوار بنائیں گے: نیتن یاہو
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: نیتن یاہو نے کہا کہ اس حکومت کے پاس اسلحے
ستمبر
ہم انتخابات وقت پر کرانے میں کامیاب رہے: المشہدانی
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمود المشهدانی نے کہا ہے کہ عراق
نومبر
سعودی عرب نے اسرائیل کے لبنان پر مسلسل حملوں کی مذمت کر دی
?️ 6 جون 2026سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے
جون
بورڈ آف پیس اجلاس، وزیراعظم نے فلسطینیوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا۔ عطا تارڑ
?️ 20 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا
فروری
نابلس کا محاصرہ فلسطینی قوم کے خلاف ہمہ گیر جنگ کا اعلان ہے:فلسطینی اتھارٹی
?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریںفلسطینی اتھارٹی کے سرکاری ترجمان نے کہا کہ نابلس کا محاصرہ،
اکتوبر
افریقہ میں امریکی ہتھیاروں کے پروگرام کا انکشاف
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: ایک سینئر روسی اہلکار نے شواہد کی بنیاد پر کہا کہ
جون