عراق میں امریکی سفارت خانہ اس ملک کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا اڈا بن چکا ہے:عراقی مزاحمتی تحریک

ڈیموگرافی

🗓️

سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک النجبا کے سیاسی بیورو کے ایک رکن نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ بغداد میں امریکی سفارت خانہ عراق کی سماجی اور ثقافتی ڈیموگرافی کی تباہی کرنے کا اڈا بن چکاہے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مزاحمتی تحریک النجبا کے سیاسی بیورو کے رکن حیدر اللامی نے ہفتے کے روز کہا کہ بغداد میں امریکی سفارت خانہ عراق میں امریکی موجودگی سے بھی بڑا خطرہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ سفارت خانہ  ہمارے ملک کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کا اڈا بن چکا ہے اور اس میں سازشیں کی جاری ہیں۔

انہوں نے امریکی سفارتخانے کے اندر عملے کی تعداد پر نظر ثانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارت خانے کے اندر سماجی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے نیز بالخصوص نجف اور کربلا کے صوبوں پر ثقافتی اور فکری حملہ کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں اس ملک کی صدر تحریک کے ایک رکن بدر الزیادی نے اپنے ایک بیان میں بغداد میں امریکی سفارت خانے میں عملے کی تعداد میں کمی کا مطالبہ کیا تھا جو بہت زیادہ ہے تاکہ واشنگٹن میں عراقی سفارت خانے کے عملے کی تعداد کے برابر کیا جا سکے۔

 

مشہور خبریں۔

ترکی میں امریکہ کے خلاف مظاہرے

🗓️ 26 مئی 2021سچ خبریں:ترک عوام امریکی فوج کے راڈار اڈے کورہ جیک کے سامنے

زیادہ تر اسرائیلی حکام جنگ بندی کے خواہاں

🗓️ 7 اگست 2024سچ خبریں: واشنگٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید

نیٹو کے خلاف روس کی کاروائی درست:بین الاقوامی ماہرین

🗓️ 28 فروری 2022سچ خبریں:بین الاقوامی ماہرین ماہرین اور سیاسی مبصرین پیوٹن کے مغرب کے

فلسطین کو منصفانہ اور جامع امن کے حصول کی ضرورت:اردنی بادشاہ

🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے ناروے کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے

روہنگیا مسلمانوں کی قاتل کہاں ہے؟

🗓️ 1 اگست 2023سچ خبریں: میانمار کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس

صدر مملکت کی سیاسی گرما گرمی کم کرنے کیلئے ایک بارپھر ثالثی کی پیشکش

🗓️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شدید سیاسی بے یقینی کی صورتحال کے درمیان صدر

کچھ نہیں ملا تو گھروں کی لوٹ مار؛مغربی کنارے میں صیہونیوں کا شاہکار

🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کے نیوز میڈیا نے آج صبح کے وقت مغربی

کیا روس پورے مغرب کو نگل لے گا؟ مجارستان کے وزیر اعظم کی رائے

🗓️ 25 مئی 2024سچ خبریں: مجارستان کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ روس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے