?️
سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر دو دن سے لگاتار حملے ہورہے ہیں، کل رات بھی عین الاسد پر5 راکٹ داغے گئے۔
عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق عین الاسد فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملے کے صرف چند گھنٹے بعد ڈرون حملہ بھی کیا گیا جس کے بعدیہاں خطرے کا الارم بج اٹھا،رپورٹ کے مطابق عین الاسد فوجی اڈے پر حملوں کے بعد سی ریم «C-Ram» اور پیٹریاٹ اینٹی میزائل سسٹم فعال ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق قاصم الجبارین نامی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی، یادرہے کہ عراقی پارلیمنٹ میں غیرملکی فوجیوں کو ملک سے باہر نکالنے کا بل پاس ہونے کے بعد بھی امریکی فوجی عراق کو چھوڑنے میں پس و پیش سے کام لے رہے ہیں جس کے باعث اس ملک میں دہشت گرد امریکی فوج کے قافلوں کو آئے دن حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اسی بنا پر امریکی فوج نے اپنے فوجی ساز و سامان کی منتقلی کا کام عراق کی پرائیویٹ کمپنیوں کے سپرد کردیا ہے، تاہم پھر بھی وہ حملوں سے محفوظ نہیں ہیں لیکن یہاں سے جانے کا نام نہیں لے رہے جبکہ عراقی اب انھیں قابض کی نظروں سے دیکھتے ہیں۔
عراق کے استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ ملک کی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل کی بنیاد پرامریکی فوجیوں کو عراق سے باہر نکل جانا چاہئے۔
مشہور خبریں۔
لبنان میں سعودی سفیر کی نقل و حرکت
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:لبنان کے انتخابات قریب آتے ہی سعودی سفیر نے لبنان کے
مئی
دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد المکتوم انتقال کرگئے
?️ 24 مارچ 2021دبئی (سچ خبریں) دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے
مارچ
سعودی عوام کا حکومت کے خلاف مظاہرہ
?️ 2 فروری 2021سچ خبریں:ملک میں غربت اور بے روزگاری پھیلانے والی سعودی حکام کی
فروری
ہم تعلیم کے خلاف نہیں:طالبان
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہم لڑکیوں کے تعلیم حاصل
جنوری
پہلی بار ایپل سب سے زیادہ موبائل فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: 2023 میں امریکی موبائل فون کمپنی ’ایپل‘ پہلی بار دنیا
جنوری
میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابی عمل کو مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 15 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی اور میئر کے امیدوار حافظ
جون
یوکرین کا لوہانسک کو امریکی ہتھیاروں سے نشانہ
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:روسی میڈیا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ
دسمبر
آرمی ایکٹ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، سندھ بار کونسل
?️ 7 ستمبر 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) سندھ بار کونسل نے پاکستان آرمی (ترمیمی) ایکٹ
ستمبر