?️
سچ خبریں:عراقی شیعہ رابطہ بورڈ کے ایک رکن نے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کو نئی پارلیمنٹ کی اولین ترجیحات میں سے ایک قرار دیا۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی شیعہ رابطہ کونسل کے رکن علی الفتلاوی کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کو ملک سے نکل جانا چاہیے،رپورٹ کے مطابق شیعہ رابطہ بورڈ کے رکن نے اس سلسلے میں کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلاء نئی پارلیمنٹ کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیعہ رابطہ وفد عراقی سرزمین سے امریکی فوجیوں کے انخلاء میں ثابت قدم ہے،الفتلاوی نے مزید کہاکہ ہمارے اور دیگر سیاسی جماعتوں اور حالات کے نقطہ نظر سے، حکومت کی جانب سے عراقی سرزمین سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق سابقہ پارلیمانی قرارداد پر عمل درآمد میں تاخیر مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔
یادرہے کہ گزشتہ روز شام کے سکیورٹی ماہر مشیل کالاگاسی نے زور دے کر کہا کہ امریکہ شام اور عراق سے نکلنے کا خواہاں نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ امریکی شام اور عراق میں اپنی فوجی بقا کو یقینی بنانے کے بہانے بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام میں امریکی فوجی موجودگی کے اہداف بہت واضح ہیں، شمال مشرقی شام میں تیل کے وسائل کی چوری اور شامی کرد ڈیموکریٹک فورسز کی حمایت امریکیوں کے مقاصد میں شامل ہے۔


مشہور خبریں۔
لاہور کی شوبز انڈسٹری میں پروفیشنل ازم کی کمی ہے، بشریٰ انصاری
?️ 10 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ
دسمبر
صیہونی حکومت کے لیے ہیگ ٹریبونل کے فیصلے کے کیا نتائج ہوں گے؟
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: جمعرات کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم
نومبر
تحریک تحفظ آئین کا اہم سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر
اپریل
ٹرمپ ایرانی قوم کا کیوں نہیں کچھ بگاڑ سکتا؟
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران میں داخلی احتجاجات سے متعلق حالیہ بیانات
دو ایرانیوں کے خلاف امریکہ اور عرب ممالک کی مشترکہ پابندیاں
?️ 6 جون 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے پیر کے روز دعویٰ کیا تھا کہ
جون
پاکستان کا چین سے اسٹیلتھ جنگی طیاروں J-35 کی خریداری کا فیصلہ
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:پاکستان نے چین سے جدید ترین پانچویں نسل کے رادارگریز
جون
سندھ میں کورونا پابندیاں مزید دو ہفتے برقرار رہیں گی
?️ 22 مئی 2021سندھ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا
مئی
ٹک ٹاک نے اہم فیچر متعارف کرا دیا
?️ 12 جنوری 2022بیجنگ (سچ خبریں) ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے ٹوئٹر کی طرح
جنوری