?️
سچ خبریں:طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے ہندوستان سے کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوستان اپنا سفارتخانہ کھولنے کے لیے تیار ہو تو ان کے سفارتخانہ اور سفارتکاروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے ہندوستان کو کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش کی ہے،اطلاعات کے مطابق قطرمیں طالبان کے سیاسی دفترکے ترجمان سہیل شاہین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر ہندوستان کابل میں دوبارہ سفارتخانے کھولے گا تو اس کے سفارتکاروں کومکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو قومی اور باہمی مفادات کے بنیاد پر طالبان حکومت سے تعلقات قائم کرنا چاہئیں اورسابق افغان حکام سے روابط نہیں رکھنے چاہئیں۔
سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کام کرنے والے تمام غیرملکی سفارتکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،بہت سے سفارت خانے کابل میں کام کررہے ہیں اور انہیں بھرپورسکیورٹی دی گئی ہے، ہندوستان سفارت خانے اورسفارتکاروں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
سہیل شاہین نے کہا کہ اگر بھارت افغانستان میں جاری منصوبے مکمل کرنا چاہے گا یا نئے منصوبے شروع کرنا چاہے گا تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔


مشہور خبریں۔
شہباز گل نے قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرادیا
?️ 9 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز
نومبر
تہران میں آذربائیجانی سفارت خانے کی سرگرمیاں معطل
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ خلف خلف ف نے اعلان
جنوری
پاکستان میں بھی انسٹاگرام ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف
?️ 23 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کیا آپ بھی انسٹاگرام پر پسندیدہ ریلز کو
نومبر
افغانستان میں امریکی منصوبے کا انکشاف
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:اگر ہم افغانستان میں امریکی آپریشن کی تفصیلات دیکھیں تو ہمیں
اکتوبر
عمراں خان نے بجٹ کو خوشحالی کا بجٹ قرار دیا
?️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت
جون
عراق غزہ اور شام کے معاملات پر خاموش نہ رہے:عراقی مزاحمتی سربراہ
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی مزاحمتی گروپ عصائب اہل الحق کے سربراہ قیس الخزعلی
اپریل
05اگست 2019کو کئے گئے فیصلے ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں: آغا روح اللہ
?️ 21 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل
پینٹاگون کی جانب سے شام پر امریکی فوجی حملے کی تفصیلات کا اعلان
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع نے شام پر فوجی حملے کی تفصیلات کا
مارچ