سچ خبریں:افغانستان میں طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ونشریات ذبیح اللہ مجاہد نے پشاور میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے ترجمان اور افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پشاور میں شیعہ جامع مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور کی جامع مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں اور ہم پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نےاس افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے نمازیوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت بھی کیا،یادرہے کہ نہتے شہریوں پر ہونے والے خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچۂ رسالدار میں واقع جامع مسجد امامیہ میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش بم دھماکہ کے نتیجے میں 57 نمازی شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری وہابی د ہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔