🗓️
سچ خبریں:طالبان کے ساتھ مقابلہ کرنے کے بہانے امریکی دہشتگردوں نے افغانستان کے بیس عام شہریوں کو ہلاک اور ایک اسکول نیز ایک طبی مرکز کو تباہ کردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں سے صوبے ہلمند میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جب کہ امریکی فضائی حملے اور طالبان سے جھڑپوں کے نتیجے میں 20 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ علاقے میں ایک اسکول اور کلینک بھی تباہ ہوگیا۔
دوسری جانب اسکول کے چوکیدار کا کہنا ہے کہ رات 10 بجے کے قریب فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اسکول تباہ ہو گیا، اس کے علاوہ ہلمند میں رہائش پذیر افراد کے مطابق فضائی اور راکٹ حملوں میں صرف عام شہری مارے گئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب افغان سکیورٹی فورسز کے مطابق لشکرگاہ کے ضلع 1 اور 2 کو طالبان سے خالی کرالیا گیا ہے جب کہ ضلع نمبر 2 اور 7 میں طالبان نے اپنے ٹھکانے بنائے ہوئے تھے جہاں امریکی B-52 بمبار طیاروں نے فضائی حملہ کیا۔
یادرہے کہ ایک طرف امریکہ افغانستان سے اپنے فوجی انخلا کا ڈھونگ رچا رہا ہے اور دوسری طرف اس ملک میں رہنے کے لیے بہانے ڈھونڈ رہا ہے جس کاثبوت حالیہ دنوں میں ہونے والے حملےہیں جن میں زیادہ تر افغان عام شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اس سے قبل بھی امریکی متعدد عہدہ دار اعتراف کر چکے ہیں کہ ہمارے اتحادیوں کے ہاتھوں اس ملک کے ہزاروں بے گناہ عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
لوگوں کو جیلوں کی دھمکیاں دینے سے تنازعہ کشمیر کی حقیقت بدل نہیں سکتی:حریت کانفرنس
🗓️ 29 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی
اکتوبر
نیب کیسز میں جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی
🗓️ 22 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی توشہ
جنوری
شبلی فراز نے چینی بحران میں حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا
🗓️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فرازنے
نومبر
آزادی یا ظلم؟ انگلینڈ کے بارے میں مسک کا متنازعہ سروے!
🗓️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت اور سوشل نیٹ ورک ایکس
جنوری
شمال مغربی سامرا میں انسداد دہشت گردی آپریشن شروع
🗓️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:عراق کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے آج ایک بیان جاری
نومبر
وزیراعظم شہباز شریف کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلیفون
🗓️ 29 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو
نومبر
کشمیریوں کو ماہ رمضان میں بھی سکون نصیب نہیں، بھارتی فوج نے تلاشی آپریشن شروع کردیا
🗓️ 20 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کو ماہ رمضان میں
اپریل
فرانسیسی سفیر کوملک بدرکرنے سے حالات کشیدہ ہونے کا امکان ہے: وزیر داخلہ
🗓️ 21 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
اکتوبر