?️
سچ خبریں: طالبان کے رہنما نے افغانستان کے انتظامی ڈھانچے میں اپنے ارکان کو انگریزی کے بجائے پشتو الفاظ استعمال کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
انڈیپنڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے رہنما ملا ہیبت اللہ نے حکم دیا ہے کہ اس ملک کی انتظامی دستاویزات اور معاہدوں میں انگریزی الفاظ یا مخفف استعمال نہ کیے جائیں اور اس کی جگہ پشتو الفاظ استعمال کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان خواتین مردوں کے بغیر سفر نہیں کرسکتیں: طالبان کا حکم
واضح رہے کہ یہ حکم نامہ سائبر افیئر ڈپارٹمنٹ کے نگران اور پالیسی کے نائب مولوی سیف الدین تائب کے دستخط سے شائع ہوا ہے اور اس میں اس گروپ کے تمام سرکاری دفاتر سے کہا گیا ہے کہ وہ انگریزی الفاظ استعمال نہ کریں۔
اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری انتظامی متن، منصوبوں اور معاہدوں کے ناموں میں پشتو الفاظ استعمال کیے جائیں نیز سرکاری انتظامی تحریروں میں انگریزی اصطلاحات استعمال نہ کرنے کی کوشش کی جائے۔
مزید پڑھیں: طالبان کا افغان قومی پرچم کو بدلنے کا حکم
قابل ذکر ہے کہ یہ خط پشتو الفاظ کے استعمال کے لیے جاری کیا گیا ہے جب کہ افغان شہریوں کا ایک بڑا حصہ فارسی بولتا ہے،تاہم طالبان رہنما کے خط میں افغانستان کے انتظامی خطوط میں فارسی زبان کے استعمال کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل طالبان کی وزارت اطلاعات و ثقافت کے ڈپٹی ڈائریکٹر مولوی مہاجر فراہی نے اعلان کیا تھا کہ اس وزارت نے افغان میڈیا کے لیے نئے قواعد مرتب کیے ہیں جو منظوری کے لیے امارت اسلامیہ کی قیادت کو بھیجے ہیں جو میڈیا کے ممبران کو جلد ہی مل جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی امریکی حمایت نے عالمی نظم کو متاثر کیا ہے: فیڈان
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ ہاکن فڈن نے ہفتے کے روز صیہونی
ستمبر
ممکنہ صیہونی وزیر اعظم کے عرب مخالف ریکارڈ پر ایک نظر
?️ 1 جون 2021سچ خبریں:نفتالی بینیٹ ایک انتہا پسند اور عرب مخالف یہودی جو کبھی
جون
وزیراعظم کا ایران کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، بریفنگ
?️ 22 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا ایران پر امریکی حملے کے
جون
عمر اکمل پر ایک سال کی پابندی اور 42 لاکھ سے زیادہ کا جرمانہ عائد
?️ 26 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} قومی کرکٹر عمر اکمل کو کرکٹ کی عالمی ثالثی
فروری
الحشد الشعبی کے ٹھکانے پر راکٹ حملہ
?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ کرکوک میں عوامی
اپریل
اسرائیل لبنان کی دلدل میں غرق
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے خلاف صیہونیوں کی جارحیت میں شدت اور خاص طور
ستمبر
قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بارے میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی فون کال کی تفصیلات
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صیہونی حکومت کے وزیر اعظم
اکتوبر
آج غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔ مریم نواز
?️ 11 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
مئی